|
|
Posts: 58,917
Country:
Join Date: Aug 2009
Gender:
|
|
مجھ سے مت پوچھ کہ کیوں آنکھ جھلکا لی میں نے
تیری تصویر تھی جو تجھ سے چھپا لی میں نے
جس پر لکھا تھا کہ تو میرے مقدر میں نہیں
اپنے ماتھے کی وہ لکیر مٹا لی میں نے
ہر جنم سب کو یہاں سچا پیار کہاں ملتا ہے
تیری چاہت میں تو عمر بیتا لی میں نے
مجھ کو جانے کہاں احساس میرے لے جائیں
وقت کے ہاتھوں سے اک نظم اٹھا لی میں نے
گھیرے رہتی ھے مجھے اک انوکھی خوشبو
تیری یادوں سے ہر اک سانس سجا لی میں نے
جس کے شعروں کو سن کے وہ بہت رویا تھا
بس وہی اک غزل سب سے چھپا لی میں نے
|