MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
Pakistani Defense
»
Bharat Pakistan Sy Abdoos Mein Piche
Pakistani Defense !!Share Pakistani Defense Topics here!!
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → ΅г ↔ ♥
Gender:
|
|
بھارت پاکستان کی طاقتور آبدوزوں کے مقابلے میں بہت پیچھے ہے۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت اس وقت پاکستان کے خلاف صرف 7یا 8آبدوزیں تعینات کر سکتا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اگر بھارت آج جنگ کا آغاز کرے تو مخالف قوتوں کے خلاف تعینات کرنے کیلئے اس کے پاس صرف سات زائد العمر اور روایتی آبدوزیں پاکستان کے خلاف گہرے پانیوں میں مقابلے کیلئے ہیں جبکہ پاکستان کے پاس بھارت سے جدید پانچ آبدوزیں ہیں اور پاکستان چین سے مزید اعلیٰ درجے کی چھ آبدوزیں حاصل کرنے والا ہے۔ بیجنگ کے پاس 47ڈیزل الیکٹرک آبدوزیں ہیں اور 8جوہری آبدوزیں ہیں۔ بھارت کی 13پرانی ڈیزل الیکٹرک آبدوزوں میں 11آبدوزیں 20سال پرانی ہیں۔ 13میں سے 4روسی اور4جرمن ساختہ ہیں۔ بھارتی بحریہ کے پاس ایک جوہری آبدوز آئی این ایس چکرا ہے جسے گزشتہ برس روس سے دس سال کیلئے لیز پر لیا گیا مگر بین الاقوامی معاہدوں کی وجہ سے یہ آبدوز ایٹمی ہتھیاروں سے لیس نہیں۔ یہ آبدوز 3سو کلومیٹر رینج کی حامل ہے۔ بھارت کا پہلا بحری مقابلہ پاکستان سے ہے جس کے پاس 3 فرانسیسی ساختہ آگسٹا آبدوز90بی موجود ہیں۔ روایتی آبدوزیں کچھ دن کے بعد سطح پر آکر آکسیجن حاصل کرتی ہیں لیکن پاکستان کی آگسٹا اے آئی پی کی حامل ہے جو کئی دن زیرِسمندر رہتی اور اس کی صلاحیتیں کئی گنا زیادہ ہیں۔
დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằ~◊Ệ◊~ίάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
Thread Tools |
|
Display Modes |
Threaded Mode
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 12:36 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.