Members Poetry Collections !! Share your Poetry Collections Here !! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
یہ رُکے رُکے سے آنسو، یہ دبی دبی سی آہیں
یونہی کب تلک خدایا، غم زندگی نباہیں کہیں ظلمتوں میں گھِر کر، ہے تلاشِ دست رہبر کہیں جگمگا اُٹھی ہیں مرے نقشِ پا سے راہیں ترے خانماں خرابوں کا چمن کوئی نہ صحرا یہ جہاں بھی بیٹھ جائیں وہیں ان کی بارگاہیں کبھی جادۂ طلب سے جوپھرا ہوں دل شکستہ تری آرزو نے ہنس کر وہیں ڈال دی ہیں بانہیں مرے عہد میں نہیں ہے، یہ نشانِ سر بلندی یہ رنگے ہوئے عمامے یہ جھکی جھکی کُلاہیں
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
Hum ko manzil ka kuch pata bhi nahi
Laut jaane ka raasta bhi nahi.. Hum faqeeron ke paas dil k siwa Pesh karne ko kuch bacha bhi nahi.. Phir se dasht-e-junun pukaare hai Chaak-e-daaman abhi sila bhi nahi Kuch tu milta humain zamanay se Kia yehaan piyar ka sila bhi nahi? Us ka milna tha khawaab k maani'nd Jo k mil bhi gaya, mila bhi nahi Bin kahe baat ban nahi sakti Aur kehne ka hosla bhi nahi Milna chaaho tu aau gharoN k beech Hai, magar itna faasla bhi nahi..
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#3)
![]() |
|
|||
نظر فریبِ قضا کھا گئی تو کیا ہوگا حیات موت سے ٹکرا گئی تو کیا ہوگا نئی سحر کے بہت لوگ منتظر ہیں مگر نئی سحر بھی کجلا گئی تو کیا ہوگا نہ رہنماؤں کی مجلس میں لے چلو مجھے میں بے ادب ہوں ہنسی آگئی تو کیا ہوگا غمِ حیات سے بے شک ہے خود کشی آسان مگر جو موت بھی شرما گئی تو کیا ہوگا شبابِ لالہ و گل کو پکارنے والو! خزاں سرشتِ بہار آگئی تو کیا ہوگا یہ فکر کر کے اس آسودگی کے ڈھوک میں تیری خودی کو بھی موت آگئی تو کیا ہوگا خوشی چھنی ہے تو غم کا بھی اعتماد نہ کر جو روح غم سے بھی اکتا گئی تو کیا ہوگا
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#4)
![]() |
|
|||
ہمنشیں! پوچھ نہ مجھ سے کہ محبت کیا ہے
اشک آنکھوں میں ابل آتے ہیںاس نام کے ساتھ تجھ کو تشریحِ محبت کا پڑا ہے دورہ پھر رہا ہے مرا سر گردشِ ایام کے ساتھ سن کر نغموں میں ہے محلول یتیموں کی فغاں قہقہے گونج رہے ہیں یہاں کہرام کے ساتھ پرورش پاتی ہے دامانِ رفاقت میں ریا اہلِ عرفاں کی بسر ہوتی ہے اصنام کے ساتھ کوہ و صحرا میں بہت خوار لئے پھرتی ہے کامیابی کی تمنا دلِ ناکام کے ساتھ یاس آئینۂ امید میں نقاشِ الم پختہ کاری کا تعلق ہوسِ خام کے ساتھ شب ہی کچھ نازکشِ پرتوِ خورشید نہیں سلسلہ تونگر کے شبستاں میں چراغانِ بہشت وعدۂ خلدِ بریں کشتۂ آلام کے ساتھ کون معشوق ہے ، کیا عشق ہے ، سودا کیا ہے؟ میں تو اس فکر میں گم ہوں کہ یہ دنیا ہے
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#5)
![]() |
|
|||
منسوب تھے جو لوگ میری زندگی کے ساتھ
اکثر وہی ملے ہیں بڑی بے رُخی کے ساتھ یوں تو مَیں ہنس پڑا ہُوں تمہارے لیے مگر کتنے ستارے ٹوٹ پڑے اِک ہنسی کے ساتھ فرصت مِلے تو اپنا گریباں بھی دیکھ لے اے دوست یوں نہ کھیل میری بے بسی کے ساتھ مجبوریوں کی بات چلی ہے تو مئے کہاں ہم نے پِیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ چہرے بدل بدل کے مجھے مل رہے ہیں لوگ اتنا بُرا سلوک میری سادگی کے ساتھ اِک سجدۂ خلوص کی قیمت فضائے خلد یاربّ نہ کر مذاق میری بندگی کے ساتھ محسن کرم بھی ہو جس میں خلوص بھی مجھ کو غضب کا پیار ہے اُس دشمنی کے ساتھ
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#6)
![]() |
|
|||
وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی
کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی نہ اپنا رنج نہ اپنی دکھ نہ اوروں کا ملال شب فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی محبتوں کا سفر کچھ اس طرح بھی گزرا تھا شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بے وفائی نہ تھی بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی کسے پکار رہا تھا وہ ڈوبتا ہوادن سدا تو آئی تھی لیکن کوئی دہائی نہ تھی کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی نہ تھی کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی عجیب ہوتی ہے راہ سخن بھی دیکھ نصیر وہاں بھی آ گئے آخر، جہاں رسائی نہ تھی
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#7)
![]() |
|
|||
ہوتی مجھ کواب تیری یاد سے وحشت نہیں
زخم کھلتے ہیں پر ازیت نہیں ہوتی مجھ کو اب کوئی آئے چلا جائے میں خوش رہتا ہوں اب کسی شخص کی عادت نہیں ہوتی مجھ کو ایسے بدلہ ہوں تیرے شہر کا پانی پی کر جھوٹ بولوں تو ندامت نہیں ہوتی مجھ کو ہے امانت میں خیانت سو کسی کی خاطر کوئی مرتا ہے تو حیرت نہیں ہوتی مجھ کو
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#8)
![]() |
|
|||
بہت فرسودہ لگتے ہیں مجھے اب پیار کے قصے
گل و گلزار کی باتیں، لب و رخسار کے قصے یہاں سب کے مقدر میں فقط زخمِ جدائی ہے سبھی جھوٹے فسانے ہیں وصالِ یار کے قصے بھلا عشق و محبت سے کسی کا پیٹ بھرتا ہے سنو تم کو سناتا ہوں میں کاروبار کے قصے مرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں سرِ دیوار لکھتا ہوں پسِ دیوار کے قصے کہانی قیس و لیلیٰ کی بہت ہی خوب ہے لیکن مرے دل کو لبھاتے ہیں رسن و دار کے قصے میں کیسے خون روتا ہوں وطن کی داستانوں پر کبھی تم بھی تو سُن جاؤ مرے آزار کے قصے شعیب اکثر میں لوگوں سے اسی کارن نہیں ملتا وہی بے کار کی باتیں وہی بے کار کے قصے
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#9)
![]() |
|
|||
مجھ سا جہان میں نادان بھی نہ ہو
کر کے جو عشق کہتا ہے نقصان بھی نہ ہو کچھ بھی نہیں ہوں مگر اتنا ضرور ہے بِن میرے شائد آپ کی پہچان بھی نہ ہو آشفتہ سر جو لوگ ہیں مشکل پسند ہیں مشکل نہ ہو جو کام تو آسان بھی نہ ہو محرومیوں کا ہم نے گلہ تک نہیں کیا لیکن یہ کیا کہ دل میں یہ ارمان بھی نہ ہو خوابوں سی دلنواز حقیقت نہیں کوئی یہ بھی نہ ہو تو درد کا درمان بھی نہ ہو رونا یہی تو ہے کہ اسے چاہتے ہیں ہم اے سعد جس کے ملنے کا امکان بھی نہ ہو
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
(#10)
![]() |
|
|||
سحر کے ساتھ ہی سورج کا ہمرکاب ہوا
جو اپنے آپ سے نکلا وہ کامیاب ہوا میں جاگتا رہا اک خواب دیکھ کر برسوں پھر اس کے بعد مرا جاگنا بھی خواب ہوا میں زندگی کے ہر اک مرحلے سے گزرا ہوں کبھی میں خار بنا اور کبھی گلاب ہوا سمندروں کا سفر بھی تو دشت ایسا تھا جسے جزیرہ سمجھتے تھے اک سراب ہوا وہ پوچھتا تھا کہ آخر ہمارا رشتہ کیا سوال اس کا مرے واسطے جواب ہوا ہماری آنکھ میں دونوں ہی ڈوب جاتے ہیں وہ آفتاب ہوا یا کہ ماہتاب ہوا نہ اپنا آپ ہے باقی نہ سعد یہ دنیا یہ آگہی کا سفر تو مجھے عذاب ہوا
Relationships don't need promises, terms and conditions. It just needs two people....One who can trust.....and.....one who can understand... ♥ |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
masoom, pasand |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
Pasand,, | life2 | Ashaar's | 2 | 09-14-2012 11:33 PM |
Pasand.... | MeOw* | Hadees Shareef | 16 | 08-16-2012 01:42 AM |
Na pasand | Humaila | Quran | 8 | 07-04-2012 12:42 PM |
Meri Pasand (Hopefully aap ko b pasand aayegi) | masoodjee | Miscellaneous/Mix Poetry | 53 | 04-18-2011 12:14 AM |
Pasand | Hamzaking | Posting Games | 2 | 10-26-2009 07:33 PM |