MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Fashion Designs & Home Decoration
»
Beauty Tips
»
خوبصورت جلد کے لیے گھریلو ٹوٹکے
Beauty Tips !!! Post New Beauty Tips Here !!!
|
 |
|
|
Posts: 680
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2012
Location: LaHoRE
Gender:
|
|
خوبصورت لگنا ہر مرد و عورت کا خواب ہے. خوبصورت لگنے کے لیے صحت مند اور تروتازہ جلد نہایت ضروری ہے. جلد کو تروتازہ رکھنے کے لیے جلد کی حفاظت اور نشونما کا خیال رکھنا چاہیے. آزمودہ دیسی ٹوٹکوں کا استعمال آپ کے خواب کی تعبیر کا ضامن ہے.
ٹوٹکا نمبر 1:
پپیتا، کیلا اور دہی کو آپس میں ملا کر اچھی طرح گرائینڈ کریں. اپنے چہرے کو صاف اور خشک کر کے اس مکسچر کو چہرے پر لگائیں اور 30 منٹ تک لگا رہنے دیں. اس کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں. آپ کی جلد چمکدار اور تروتازہ ہو جائیگی. اسے روزانہ استعمال کریں.
ٹوٹکا نمبر 2:
ایک چمچ بیسن لیں، اس میں گلاب کا عرق ڈالیں اور 6 سے 7 قطرے لیموں کا رس ڈالیں. تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کریں اور اچھی طرح چہرے اور گردن پر لگائیں. 15 منٹ تک لگا رہنے دیں پھر پانی سے منہ دھو لیں. اس سے آپ کی جلد میں نکھار آ جائیگا.
ٹوٹکا نمبر 3:
دو چائے کے چمچ بیسن، جار جائے کے چمچ دودھ اور ائک چائے کا چمچ شہد ملائیں. تمام چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں اور چہرے پر لگائیں. تقریباً 20 منٹ کے بعد منہ دھو ڈالیں. آپ کے چہرے پر تروتازگی آ جائیگی. اس ٹوٹکے کو ہفتے میں ایک بار استعمال کریں.
ٹوٹکا نمبر 4:
ایک عدد لیموں اپنے نہانے والے پانی میں نچوڑیں اور روزانہ اسے دہرائیں. اس سے آپکی جلد میں چمک اور شگفتگی نظر آئیگی.
ٹوٹکا نمبر 5:
ایک چمچ چینی اور ایک مچم دہی برابر مقدار میں لیں. اسے اچھی طرح مکس کر لیں. اس سے چہرے کا مساج کریں اور پانچ منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں. اس سے چہرے پر چمک آ جائیگی.
 u R my HeArT & SouL!!
|
|
|
Posts: 84,290
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 04:31 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.