|
|
Posts: 32,565
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
ریاض الصالحین باب 79تا 71
باب 71
تواضع اور مومنوں سے نرمی کے ساتھ پیش آنا
اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ''جو مومن تمہارے پیروکار ہیں ان کے ساتھ نرمی سے پیش آؤ۔'' (سورة الشعراء:215)
اور فرمایا: ''اے ایمان والو! جو تم میں سے اپنے دین سے پھر جائے تو عنقریب اللہ تعالیٰ ایسے لوگ پیدا فرما دے گا جن سے اللہ تعالیٰ محبت کرے گا اور وہ اللہ تعالیٰ سے محبت کریں گے۔ وہ مومنوں کے لیے نرم اور کافروں کے لیے سخت ہوں گے۔'' (سورة المائدة:54)
نیز فرمایا: ''اے لوگو! ہم نے تمہیں ایک مرد ایک عورت سے پیدا کیا اور تمہیں خاندانوں اور قبیلوں میں تقسیم کردیا تاکہ تم ایک دوسرے کو پہچان سکو، بے شک اللہ تعالیٰ کے ہاں تم میں سب سے زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں سب سے زیادہ متقی (یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا) ہے۔'' (سورة الحجرات :13)
اور فرمایا: ''تم اپنے آپ کو پاک مت کہو وہ تم میں سے تقویٰ والوں کو خوب جانتا ہے۔''
(سورةالنجم:32)
|