Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
. الٓم ٓ میں امر و نہی کی تعلیمات 1.... الٓم ٓ میں امر و نہی کی تعلیمات ۱۔ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں۔ (فاتحہ ۔5) ۲۔ ہدایت ہے ان پرہیزگار لوگوں کے لیے جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔(البقرہ ۔2) ۳۔نماز قائم کرتے ہیں۔( البقرہ۔3) ۴۔جو رزق ہم نے ان کو دیا ہے، اس میں سے خرچ کرتے ہیں۔ ( البقرہ۔3) ۵۔اور آخرت پر یقین رکھتے ہیں۔ (البقرة....4) ۶۔بندگی اختیار کرو اپنے اس رب کی جو تم سب کا خالق ہے۔ (البقرة....21) ۷۔ تھوڑی قیمت پر میری آیات کو نہ بیچ ڈالو ۔(البقرة....41) ۸۔ حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو۔(البقرة....42) ۹۔ نماز قائم کرو، زکوٰة دو۔(البقرة....43)
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۰۱۔ تم لوگ اپنے خالق کے حضور توبہ کرو ۔ (البقرة....54) ۱۱۔ جو بھی بدی کمائے گا اور اپنی خطاکاری کے چکر میں پڑا رہے گا، وہ دوزخی ہے ۔ (البقرة....81) ۲۱۔ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔(البقرة....83) ۳۱۔ماں باپ ، رشتے داروں، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا۔(البقرة....83) ۴۱۔ نماز قائم کرنا اور زکوٰة دینا۔(البقرة....83)
|
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۵۱۔ آپس میں ایک دوسرے کا خون نہ بہانا اور نہ ایک دوسرے کو گھر سے بے گھر کرنا (البقرة....84) ۶۱۔ ایک گروہ نے کتاب اللہ کو اس طرح پس پُشت ڈالا گویا کہ وہ کچھ جانتے ہی نہیں۔ (البقرة....۱۰۱) ۷۱۔تم عفو و درگزر سے کام لو ۔ نماز قائم کرو اور زکوٰة دو۔(البقرة....۹۰۱) ۸۱۔جن لوگوںکو ہم نے کتاب دی ہے، وہ اسے اس طرح پڑھتے ہیں جیسا کہ پڑھنے کا حق ہے(البقرة:۰۲۱) ۹۱۔ وہ قرآن پر سچے دل سے ایمان لاتے ہیں۔ (البقرة....۱۲۱)
|
(#4)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۰۲۔ ابراہیم جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہوتا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو۔(البقرة....۳۲۱) ۱۲۔ میرے اس گھر کو طواف، اعتکاف، رکوع اور سجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو(البقرة....۵۲۱) ۲۲۔ اللہ نے تمہارے لیے یہی دین پسند کیا ہے، لہٰذا مرتے دم تک مسلم ہی رہنا۔ (البقرة....۲۳۱) ۳۲۔اللہ کا رنگ اختیار کرو، اس کے رنگ سے اچھا اور کس کا رنگ ہوگا؟ (البقرة....۸۳۱)
|
(#5)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
2.... سیقول میں امر و نہی کی تعلیمات ۱۔تم جہاں کہیں بھی ہو، مسجد حرام ہی کی طرف منہ کرکے نماز پڑھو۔ (البقرة....۰۵۱) ۲۔ ظالموں کی زبان کسی حال میں بند نہ ہوگی۔ تم اُن سے نہیں بلکہ مجھ سے ڈرو۔ (البقرة....۱۵۱) ۳۔ تم مجھے یاد رکھو، میں تمہیں یاد رکھوں گا۔ میرا شکر ادا کرو، کُفران نعمت نہ کرو۔(البقرة....۲۵۱) ۴۔ صبر اور نماز سے مدد لو۔ اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (البقرة....۳۵۱) ۵۔جو شخص بیت اللہ کا حج یا عُمرہ کرے، وہ صفا و مروہ کے درمیان سعی کر لے۔(البقرة....۸۵۱) ۶۔ حلال اور پاک چیزیں کھاؤ اور شیطان کے بتائے ہوئے راستوں پر نہ چلو۔(البقرة....۸۶۱) ۷۔ جو پاک چیزیں ہم نے تمہیں بخشی ہیں انہیں بے تکلف کھاؤ اور اللہ کا شکر ادا کرو۔ (البقرة....۲۷۱) ۸۔ مُردار نہ کھاؤ، خون سے اور سو¿ر کے گوشت سے پرہیز کرو ۔(البقرة....۳۷۱)
|
(#6)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۹۔ کوئی ایسی چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو۔ (البقرة....۳۷۱) ۰۱۔ اپنا مال رشتے داروں، یتیموں ، مسکینوں، مسافروں اور مانگنے والوں پر خرچ کرو۔(البقرة....۷۷۱) ۱۱۔ نماز قائم کرو اور زکوٰة دو۔(البقرة....۷۷۱) ۲۱۔ جب عہد کرو تو اُسے وفا کرو۔(البقرة....۷۷۱) ۳۱۔ تنگی و مصیبت کے وقت میں اور حق و باطل کی جنگ میں صبر کرو۔(البقرة....۷۷۱) ۴۱۔ قتل کے مقدموں میں قصاص کا حکم لکھ دیا گیا ہے۔(البقرة....۸۷۱) ۵۱۔ قاتل کو لازم ہے کہ راستی کے ساتھ خوں بہا ادا کرے۔(البقرة....۹۷۱) ۶۱۔ والدےن اور رشتہ داروں کے لیے معروف طریقے سے وصیت کرو۔(البقرة....۰۸۱) ۷۱۔تم پر روزے فرض کیے گئے ہیں۔(البقرة....۳۸۱) ۸۱۔ کوئی بیمار ہو یا سفر پر ہو تو دوسرے دنوں میں اتنی ہی تعداد پوری کرلے۔(البقرة....۳۸۱) ۹۱۔ایک روزے کا فدیہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے۔ البقرة....۴۸۱) ۰۲۔ اللہ کی کبریائی کا اظہار و اعتراف کرو اور شکر گزار بنو۔ (البقرة....۵۸۱) ۱۲۔ روزوں کے زمانے میں راتوں کو اپنی بیویوں کے پاس جانا حلال کردیا گیا ہے۔(البقرة....۶۸۱) ۲۲۔ روزہ میںسیاہی شب کی دھاری سے سپیدہ¿ صبح کی دھاری تک راتوں کو کھاؤ پیو۔ (البقرة....۷۸۱) ۳۲۔ جب تم مسجدوں میں معتکف ہو تو بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔(البقرة....۷۸۱)
|
(#7)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
...۷۸۱) ۴۲۔ آپس میں ایک دوسرے کے مال ناروا طریقہ سے نہ کھاؤ۔(البقرة....۸۸۱) ۵۲۔نیکی تو اصل میں یہ ہے کہ آدمی اللہ کی ناراضی سے بچے۔ (البقرة....۹۸۱) ۶۲۔اور تم اللہ کی راہ میں ان لوگوں سے لڑو جو تم سے لڑتے ہیں، مگر زیادتی نہ کرو ۔ (البقرة....۰۹۱) ۷۲۔مسجد حرام کے قریب جب تک وہ تم سے نہ لڑیں، تم بھی نہ لڑو۔(البقرة....۱۹۱) ۸۲۔ جو تم پر دست درازی کرے، تم بھی اُسی طرح اس پر دست درازی کرو۔(البقرة....۴۹۱) ۹۲۔ اللہ سے ڈرتے رہو۔(البقرة....۴۹۱) ۰۳۔اللہ انہی لوگوں کے ساتھ ہے، جو اس کی حُدود توڑنے سے پرہیز کرتے ہیں۔(البقرة....۴۹۱) ۱۳۔اللہ کی راہ میں خرچ کرواور احسان کا طریقہ اختیار کرو۔(البقرة....۵۹۱)
|
(#8)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۲۳۔ جب حج اور عُمرے کی نیت کرو، تو اُسے پورا کرو۔ (البقرة....۵۹۱) ۳۳۔حج میںاپنے سر نہ مونڈو جب تک کہ قربانی اپنی جگہ نہ پہنچ جائے۔(البقرة....۵۹۱) ۴۳۔ اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین روزے حج کے زمانے میں اور سات گھر پہنچ کر رکھو۔(البقرة....۶۹۱) ۵۳۔ دورانِ حج کوئی شہوانی فعل، بدعملی، یالڑائی جھگڑے کی بات سرزد نہ ہو۔(البقرة....۵۹۱) ۶۳۔ حج کے ساتھ رب کا فضل بھی تلاش کرتے جاؤ تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں۔ (البقرة....۵۹۱) ۷۳۔ اللہ کی نافرمانی سے بچو۔(البقرة....۳۰۲) ۸۳۔ پورے کے پورے اسلام میں آجاؤ اور شیطان کی پیروی نہ کرو(البقرة....۷۰۲) ۹۳۔ اپنے والدین ، رشتے داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں پر مال خرچ کرو۔ (البقرة....۵۱۲) ۰۴۔شراب اور جوا،ان دونوں چیزوں میں بڑی خرابی ہے۔(البقرة....۹۱۲)
|
(#9)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۱۴۔ جو کچھ تمہاری ضرورت سے زیادہ ہو، اُسے راہِ خدا میں خرچ کیاکرو۔(البقرة....۰۲۲) ۲۴۔تم دنیا اور آخرت دونوںکی فکر کرو۔ (البقرة....۰۲۲) ۳۴۔ یتیموں کے ساتھ وہ طرز عمل اختیار کرو جس میں ان کے لیے بھلائی ہو۔(البقرة....۰۲۲) ۴۴۔تم مشرک عورتوں سے ہرگز نکاح نہ کرو۔(البقرة....۱۲۲) ۵۴۔ اپنی عورتوں کے نکاح مشرک مردوں سے کبھی نہ کرنا۔(البقرة....۱۲۲) ۶۴۔ حیض ایک گندگی کی حالت ہے، اس میں عورتوں سے الگ رہو۔(البقرة....۱۲۲) ۷۴۔تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں۔ جس طرح چاہو اپنی کھیتی میں جاؤ۔(البقرة....۳۲۲) ۸۴۔ نیکی، تقویٰ اور بھلائی کے خلاف کاموں میںاللہ کی قسمیں نہ کھا یا کرو۔ (البقرة....۴۲۲)
|
(#10)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
۹۴۔جوبیویوںسے تعلق نہ رکھنے کی قسم کھا بیٹھتے ہیں، ان کے لیے چار مہینے کی مہلت ہے (البقرة:۶۲۲) ۰۵۔جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو، وہ تین حیض تک اپنے آپ کو روکے رکھیں۔ (البقرة....۸۲۲) ۱۵۔ اللہ نے مطلقہ عورتوںکے رحم میں جو کچھ خلق فرمایا ہو، اُسے چھپاناجائز نہیں ہے۔ (البقرة....۸۲۲) ۲۵۔ جو کچھ تم اپنی بیوی کو دے چکے تھے، طلاق کے بعد اُسے واپس لےنا جائز نہیں۔ (البقرة....۹۲۲) ۳۵۔ اللہ کے مقرر کردہ حدود سے تجاوز نہ کرو۔ (البقرة....۹۲۲) ۴۵۔عورتوں کو طلاق دے چکو توبعد از عدت اُن کے نکاح کرنے میں رکاوٹ نہ ڈالو(البقرة....۲۳۲) ۵۵۔ مائیں اپنے بچوں کو کامل دو سال تک دودھ پلائیں۔ (البقرة....۳۳۲) ۶۵۔شوہر کے مرنے کے بعد بیوہ اپنے آپ کو چار مہینے دس دن تک روکے رکھے۔ (البقرة....۴۳۲) ۷۵۔ عدت پوری ہونے تک عقد نکاح باندھنے کا فیصلہ نہ کرو۔(البقرة....۵۳۲)
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
قرآن, و |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
آئیں قرآن پڑہیں بمع اردو انگلش ترجمہ رو | -|A|- | Quran | 304 | 02-11-2017 08:00 AM |
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 07-15-2012 09:13 PM |
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت | ROSE | Hadees Shareef | 2 | 07-14-2012 07:14 AM |
حدیث رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ایمان ک | !~*AdOrAbLe*~! | Hadees Shareef | 7 | 04-15-2012 03:01 AM |
ربیع الاول کی اہمیت اور مسلمانوں کی ذمہ دا | ROSE | Islamic Issues And Topics | 2 | 04-30-2010 07:29 PM |