Hajj => حج بیت اللہ - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Say For Islam » Hajj => حج بیت اللہ
Say For Islam !!!!Share Say For Islam!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
flower Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2011, 02:33 PM


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



حج بیت اللہ

ارکان اسلام پانچ ہیں

1۔ کلمہ طیبہ توحید
ہر مسلمان پر فرض ہے

2۔ نماز
نماز ہر عاقل اور بالغ پر فرض ہے

3۔ روزہ
روزہ ہر عاقل اور بالغ پر فرض ہے بوڑھے مسافر اور مریض پر فرض نہیں اسی طرح عذر والیوں پر بھی چھوٹ ہے لیکن قضا واجب ہے

4۔زکوۃ
ہر صاحب نصاب پر فرض ہے

5۔ حج
ہر مسلمان پر اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار فرض ہے یعنی صاحب استطاعت رکھتا ہو



وَلِلّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلاً وَمَن كَفَرَ فَإِنَّ الله غَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ

اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس گھر کا حج فرض ہے جو بھی اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتا ہو، اور جو (اس کا) منکر ہو تو بیشک اللہ سب جہانوں سے بے نیاز ہے



Pilgrimage thereto is a duty men owe to Allah,- those who can afford the journey; but if any deny faith, Allah stands not in need of any of His creatures.




پارہ 4 سورہ 3 سورہ العمران آیت 97



الْحَجُّ أَشْهُرٌ مَّعْلُومَاتٌ فَمَن فَرَضَ فِيهِنَّ الْحَجَّ فَلاَ رَفَثَ وَلاَ فُسُوقَ وَلاَ جِدَالَ فِي الْحَجِّ وَمَا تَفْعَلُواْ مِنْ خَيْرٍ يَعْلَمْهُ اللّهُ وَتَزَوَّدُواْ فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى وَاتَّقُونِ يَا أُوْلِي الْأَلْبَابِ

حج کے چند مہینے معیّن ہیں (یعنی شوّال، ذوالقعدہ اور عشرہء ذی الحجہ)، تو جو شخص ان (مہینوں) میں نیت کر کے (اپنے اوپر) حج لازم کرلے تو حج کے دنوں میں نہ عورتوں سے اختلاط کرے اور نہ کوئی (اور) گناہ اور نہ ہی کسی سے جھگڑا کرے، اور تم جو بھلائی بھی کرو اﷲ اسے خوب جانتا ہے، اور (آخرت کے) سفر کا سامان کرلو، بیشک سب سے بہترزادِ راہ تقویٰ ہے، اور اے عقل والو! میرا تقویٰ اختیار کرو

For Hajj are the months well known. If any one undertakes that duty therein, Let there be no obscenity, nor wickedness, nor wrangling in the Hajj. And whatever good ye do, (be sure) Allah knoweth it. And take a provision (With you) for the journey, but the best of provisions is right conduct. So fear Me, o ye that are wise.

سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 197






‎. حج کی فضیلت

وَأَتِمُّواْ الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ

اور حج اور عمرہ (کے مناسک) اﷲ کے لئے مکمل کرو،

And complete the Hajj or 'umra in the service of Allah

پارہ 2 سورہ 2 سورہ البقرہ آیت 196

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2011, 02:34 PM





. حج کے معنی کیا ہیں؟

حج کے معنی ہیں "ارادہ کرنا"

حج بیت اللہ یعنی چند مخصوص اعمال کی بجا آوری کیلیے بیت اللہ شریف کا ارادہ کرنا


. احرام کے لفظی معنی حرام کرنے کے ہیں

کیونکہ احرام باندھنے والے پر بعض حلال باتیں بھی حرام ہو جاتی ہیں

مرد احرام باندھے تو اسے مُحرِم اور عورت احرام باندھے تو اسے مُحرِمہ کہتے ہیں

 

(#3)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2011, 02:35 PM






احرام میں یہ باتیں حرام ہیں

1۔ مردوں کے لیے سلائی کیا ہوا کپڑا پہننا

2۔ سر پر ٹوپی اوڑھنا، عمامہ یا رومان وغیرہ باندھنا

3۔ مرد کا سر پر کپڑے کی گٹھڑی اٹھانا

"عورتیں سر پر چادر اوڑھیں انہیں سر پر کپڑے کی گٹحڑی اٹھانا منع نہیں"

4۔ مرد کا دستانے پہننا


5۔ مرد حضرار موزے یا جوتے نہیں پہن سکتے

6۔ جسم بالوں یا لباس پر خوشبو لگانا

7۔ خالص خوشبو مثلا الائچی دار چینی زعفران جاوتری کھانا یا آنچل میں باندھنا یہ چیزیں اگر کسی کھانے یا سالن میں ڈال کر پکائی ہوں اب چاہے خوشبو دے رہی ہوں تو بھی کھانے میں ہرج نہیں

الائچی یا لونگ پان میں ڈال کر ہرگز نہ کھائیں

8۔جِماع کرنا یا شہوت کے ساتھ عورت سے بوس کنار یا جسم کا مَس کرنا

9۔ بے حیائی کی باتیں اور کام اور ہر قسم کا گناہ ہمیشہ حرام تھا اور بھی سخت حرام ہو گیا

مثلا جھوٹ غیبت بد نگاہی کسی سے دنیوی لڑائی جھگڑا اور بھی ھرام ہو گیا

10۔ جنگل کا شکار کرنا کسی طرح بھی اس پر معاون ہونا اس کا گوشت یا انڈہ وغیرہ بیچنا خریدنا کھانا



11۔ اپنا یا دوسرے کا ناخن کترنا یا دوسرے سے اپنے ناخن کتروانا

12۔ سر یا داڑھی کے بال کاٹنا غیر ضروری بال صاف کرنا سر یا پاؤں یا کہیں سے بھی بال جدا کرنا

13 وسمہ یا مہندی کا خضاب لگانا

14 زیتوں کا تیل یا تل کا تیل چاہے بے خوشبو ہو بالوں یا جسم پر لگانا

15۔ کسی کا سر منڈنا خواہ وہ احرام میں ہو یا نہ ہو

16۔ جوں مارنا،کسی کو مارنے کیلیے اشارہ کرنا بالوں میں جوں مارنے کیلیے کیسی قسم کی دا وغیرہ ڈالنا

اگرچہ کسی بھی طرح ہلاک کرنا

کتاب رفیق المعتمرین
علامہ مولانا ابو البلال محمد الیاس عطار قادری رضوی

 


Last edited by Bint E Aadam; 10-29-2011 at 02:21 PM..
(#4)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2011, 02:35 PM

‎.


حدیث شریف:-

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- جس نے حج کیا اور رفعت "یعنی فضش کلام" نہ کیا اور فسق نہ کیا تو گناہ سے ایسے پاک ہو کر لاٹا جیسے اس دن کہ ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا

صحیح بخاری جلد 1 صفحہ 512 کتاب الحج حدیث 1521



‎. حج کی قسمیں

حج کی تین قسمیں ہیں

قِران

تمتع

اِفراد




"حجِ قِران"
یہ سب سے افضل ہے یہ حج ادا کرنے والے کو قارن کہلاتا ہے اس میں عمرہ و حج کا احرام باندھا جاتا ہے مگر عمرہ کرنے کے بعد قارن حلق یا قصر نہیں کروا سکتا بلکہ بدستور احرام میں رہے گا دسویں یا گیارہویں یا بارہویں ذی الحجہ کو قربانی کرنے کے بعد حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دے



. حج تمتع

یہ حج ادا کرنے والا متمتع "مُ۔ تَ۔ مَت۔ تِع" کہلاتا ہے پاکستان اور ہنوستان سے آنے والے عموما تمَتَّع "تَ۔ مَ ۔ تَّ ۔ع " ہی کیا کرتے ہیں اس میں آسانی یہ ہے کہ اس میں عمرہ تو ہوتا ہی ہے لیکن عمرہ ادا کرنے کے بعد حلق یا قصر کروا کر احرام کھول دیا جاتا ہے اور پھر آٹھ زوالحجہ یا اس سے قبل حج کا احرام باندھا جاتا ہے



‎. حج اِفراد

افراد کرنےو الے حاجی کو مُفرِد کہتے ہیں اس حج میں عمرہ شامل نہیں ہے اس میں صرف حج کا احرام باندھا جاتا ہے اہل مکہ اور حلی یعنی میقات اور حدود حرم کے درمیان میں رپنے والے باشندے "مثلا اہلیان جدہ شریف" حج افراد کرتے ہیں

"لیکن دوسرے ممالک سے آنے والے افراد بھی کر سکتے ہیں"

کتاب حج کا مختصر طریقہ

مکتبہ المدینہ
دعوت اسلامی

 

(#5)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-18-2011, 02:36 PM




. حج ایک مرتبہ فرض ہےاس سے زیادہ کی توفیق ہو تو وہ نفلی حج ہوں گے

مفہوم حدیث :- حج ایک بار فرض ہے جو اس سے زیادہ کرے وہ نفل ہے

احمد ، نسائی، دارمی

حدیث مبارکہ
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- " اے لوگو اللہ نے تم پر حج فرض کیا ہے یہ سن کر حضرت اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ کھرے ہو گئے اور عرض کیا یا رسول اللہ کیا ہر سال؟ فرمایا اگر میں ہاں کہ دیتا تو "ہر سال کے لیے" واجب ہو جاتا اور اگر واجب ہو جاتا تو تم کر نہیں پاتے نہ استطاعت رکھتے

حج ایک بار فرض ہے جو اس سے زیادہ کرے وہ نفل ہے

احمد ، نسائی، دارمی



. حج مبرور

حج مبرور کی بری فضیلت ہے

ٍفرمان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے

حج مبرور کا ثواب جنت ہی ہے

حج مبرور وہ حج ہے جس میں حاجی سے گناہ نہ ہو اور تمام کام سنت کے مطابق ہوں

نیز

حدیث شریف

حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ سے پوچھا گیا حج مبرور کیا ہے؟

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا "کھانا کھلانا اور اچھی بات کرنا

"احمد، طبرانی،ابن خزیمہ وغیرہ"

حدیث شریف:-

ایمان اور جہاد کے بعد سب سے افضل عمل حج مبرور ہے

بخاری و مسلم

حدیث شریف

بوڑھے کمزور مرد اور عورت کا حج و عمرہ جہاد کے برابر ہے

سنن نسائی



حج و عمرہ فکر و فاقہ کو اس طرح ختم کر دیتے ہیں جس طرح بھٹی لوہے سونے اور چاندی کے میل کو ختم کر دیتی ہے

ترمذی شریف

حدیث:-

بیت اللہ کی طرف حاجی اور اس کی سواری کا اٹھنے والا ہر قدم حاجی کے ایک گناہ کو مٹاتا ہے اور ایک درجہ بلند کرتا ہے

بہیقی



‎. حدیث شریف:-

حج و عمرہ کرنے والے لوگ اللہ کے مہمان ہیں اور اللہ کی دعوت پر بیت اللہ آتے ہیں جب یہ دعائیں مانگیں گے اللہ قبول کرے گا

"نسائی"

حدیث شریف

حج کی راہ میں مرنے والا حاجی حشر کے میدان میں احرام کے اندر لبیک کہتا ہوا اتھے گا

بخاری و مسلم

 

(#6)
Old
PaGli PaGli is offline
 


Posts: 7,582
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-23-2011, 09:01 PM

Nice sharingggg

 

(#7)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-31-2011, 04:22 PM

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ



تمام ممبرز کو ماہِ ذی الحج بہت بہت مبارک ہو


 

(#8)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-31-2011, 04:23 PM



بیت اللہ اللہ تعالی کا سب سے پہلا گھر ہے





إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا وَهُدًى لِّلْعَالَمِينَ

بیشک سب سے پہلا گھر جو لوگوں (کی عبادت) کے لئے بنایا گیا وہی ہے جو مکہّ میں ہے، برکت والا ہے اور سارے جہان والوں کے لئے (مرکزِ) ہدایت ہے

The first House (of worship) appointed for men was that at Bakka: Full of blessing and of guidance for all kinds of beings:

پارہ 4 سورہ 3 سورہ العمران آیت 96

شانِ نزول:یہود نے مسلمانوں سے کہا تھا کہ بیت المَقۡدِسۡ ہمارا قبلہ ہے کعبہ سے افضل اور اس سے پہلا ہے انبیاءکامقام ہجرت و قبلۂ عبادت ہے مسلمانوں نے کہاکہ کعبہ افضل ہے اس پر یہ آیت کریمہ نازل ہوئی اور اس میں بتایا گیاکہ سب سے پہلا مکان جس کو اللّٰہ تعالٰی نے طاعت وعبادت کے لئے مقرر کیانماز کاقبلہ حج اور طواف کاموضع بنایا جس میں نیکیوں کے ثواب زیادہ ہوتے ہیں وہ کعبہ معظمہ ہے جو شہر مکہ معظمہ میں واقع ہے حدیث شریف میں ہے کہ کعبہ معظمہ بیت المَقۡدِس سے چالیس سال قبل بنایا گیا

 

(#9)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-31-2011, 04:23 PM



مُحرِم "احرام والے" کے لیے کیا پہننا جائز ہے



حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص کھڑا ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہ! حالت احرام میں ہم کون کون سے کپڑے پہن سکتے ہیں

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:- قمیض شلوار برساتی بگڑی اور موزے نہ پہنو ہاں اگر کسی کے پاس جوتے نہ ہوں تو موزے پہن سکتا ہے لیکن انہیں تخنوں کے نیچے تاک کاٹ لے پھر ایسا کپڑا بھی نہ پہنو جس میں ورس یا زعفران لگا ہوا ہو اور عورت اپنے چہرے پر نقاب نہ دالے اور ہاتھوں میں دستانے نہ پہنے

ورس :- یہ گھاس کی ایک قسم ہے جس سے رنگائی کی جاتی ہے"مترجم"

ترمذی شریف جلد 1 کتاب الحج حدیث 731
یہ حدیث حسن صحیح ہے


 

(#10)
Old
Bint E Aadam Bint E Aadam is offline
 


Posts: 403
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Location: Sialkot Pakistan
Gender: Female
Default Re: Hajj => حج بیت اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-31-2011, 04:23 PM





مناسک حج " ایک نظر"
حج کا پہلا دن


احرام کی حالت میں مکہ سے منٰی روانگی "فرض"

منٰی میں آج کے دن سنت/مستحب

ظہر سنت/مستحب

عصر سنت/مستحب

مغرب سنت/مستحب

عشاء پڑھنی ہے سنت/مستحب

رات منٰی میں قیام کرنا سنت/مستحب

سر یا منہ نہ ڈھانپیں "واجب"





مناسک حج " ایک نظر"
حج کا دوسرا دن 9 ذی الحجہ


فجر کی نماز منٰی میں ادا کر کے عرفات کی روانگی

زوال کے بعد وقف عرفات "فرض"

ظہر کی نماز عرفات میں پڑھنی ہے "واجب"

عصر کی نماز عرفات میں پڑھنی ہے "واجب"

غروب آفتاب کے بعد مغرب کی نماز پڑھے بغیر مزدلفہ روانگی "واجب"

مزدلفہ میں عشاء کے وقت مغرب اور عشاء کی نمازیں ایک اذان اور ایک تکبیر کے ساتھ ادا کرنی ہیں "واجب"

رات مزدلفہ میں قیام کرنا ہے سنت/مستحب

70 کنکریاں مزدلفہ سے جمع کرنی ہیں سنت/مستحب






مناسک حج " ایک نظر"
حج کا تیسرا دن 10 ذی الحجہ


مزدلفہ میں فجر کی نماز اور وقوف کے بعد منٰی کو روانگی "واجب"

پہلے

بڑے شیطان کی رمی "واجب"

قربانی کرنا "واجب"

پھر

سر کے بال منڈوانا یا کتروانا "واجب"

طواف زیارت کیلیے مکہ مکرمہ جانا "فرض"

رات منٰی میں قیام کرنا سنت/مستحب






مناسک حج " ایک نظر"
حج کا چوتھا دن 11 ذی الحجہ


طواف زیارت اگر کل نہیں کیا تھا تو آج کر لیں

منٰی میں رمی کرنا زوال کے بعد سے صبح صادق تک "واجب"

پھر

چھوٹے شیطان کی "واجب"

پھر

درمیانے شیطان کی "واجب"

پھر

بڑے شیطان کی "واجب"

رات منٰی میں قیام کرنا سنت/مستحب






مناسک حج " ایک نظر"
حج کا پانچواں دن 12 ذی الحجہ


منٰی میں رمی کرنا زوال کے بعد سے صبح صادق سے "واجب"

پہلے

چھوٹے شیطان کی رمی "واجب"

پھر

درمیانے شیطان کی "واجب"

پھر

بڑے شیطان کی "واجب"







مناسک حج "ایک نظر"
حج کا چھٹا دن 13 ذی الحجہ


اگر تیرہ ذی الحجہ کی صبح تک منٰی میں قیام کیا تو رمی کرنا آج بھی واجب ہے لیکن یہ رمی زوال سے پہلے بھی کی جا سکتی ہے "واجب" اور اس میں وہی ترتیب رہے گی

پہلے

چھوٹے شیطان کی رمی "واجب"

پھر

درمیانے شیطان کی "واجب"

پھر

بڑے شیطان کی "واجب"




نوٹ 11 اور 12 ذی الحجہ کو زوال سے قبل اگر کسی نے رمی کی تو اس کی رمی نہیں ہو گی زوال کے بعد دوبارہ رمی کرے

2۔ طواف زیارت کا وقت 10 ذی الحجہ کی فجر سے 12 ذی الحجہ کے غروب آفتاب تک ہے

3۔اگر منٰی روانہ ہونے سے پہلے حج کی سعی نہیں کی ہے تو طواف زیارت کے بعد حج کی سعی بھی کرنی ہوگی

4۔ وطن روانگی سے پہلے طواف وداع کرنا ہوگا


 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
اللہ, بیت, حج, >, hajj

« Previous Thread | Next Thread »

Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم کی فضیلت ROSE Hadees Shareef 2 07-14-2012 07:14 AM
محبت کیا ہے؟از خلیل جبرا ROSE Urdu Literature 6 09-04-2011 10:17 AM
عجب اپنا حال ہوتا جو وصال یار ہوتا ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 7 02-23-2011 10:18 AM
یہی تھا جانِ من ، بالکل ہمارا حال پہلے بھی ROSE Miscellaneous/Mix Poetry 12 10-23-2010 06:46 PM


All times are GMT +5. The time now is 05:06 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG