بے برکتی کو برکت سے بدلیں - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Islamic Issues And Topics » بے برکتی کو برکت سے بدلیں
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
hearts بے برکتی کو برکت سے بدلیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-20-2011, 05:53 PM

اللہ کے خزانوں میں وہ نعمتیں موجود ہیں اگر انسان تلاش کرے تو مل سکتی ہیں۔ بس ہماری تلاش میں کمی ہے۔

کپڑے کی ایک تھیلی سی کر اپنے پاس رکھ لیں اور پیسے اسی میں رکھیں . یہ آپ کی برکت والی تھیلی ہے .برکت والی تھیلی آپ کے پاس اگر سدا رہے گی تو سدا برکت رہے گی ‘روزانہ اس کے اوپر 129 مرتبہ صبح و شام یا دن میں صرف ایک مرتبہ 129 بارسورہ کوثر پڑھتے رہیں گے تو برکت ہمیشہ رہے گی۔ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنی برکت ہوگی جتنا گڑ اتنا میٹھا۔ لیکن رمضان المبارک میں اس کے اوپر پڑھنا اور تاثیر اور برکت کا ذریعہ۔ چند سال پہلے ایک صاحب کو میں نے یہ عمل بتایا تھا ۔ کہنے لگے میرے ساتھ عجیب واقعہ ہوا میری بیٹی جوان تھی‘ اس کی شادی کرنی تھی‘ میں نے تین تھیلیاں بنوائیں‘ ایک تھیلی اپنے لیے اپنی اہلیہ اور اپنی بیٹی کیلئے۔ بیٹی کو کہا بیٹی تمہیں پیسے دیتا جاوں گا اس میں رکھتی جانااور روزانہ 129 مرتبہ صبح وشام اس پر سورہ کوثر پڑھ کر دم کرنا۔ بیٹی بھی کرتی رہی‘ ماں بھی کرتی رہی‘ میں بھی کرتا رہا ٹھیک 17مہینے کے بعد میں نے اس تھیلی کو کھولا اور اس میں سے نوٹ گننا شروع کیے۔ مجھے معلوم تھا میں چھوٹے نوٹ ڈالتا تھابڑے میرے پاس تھے نہیں‘ بعض اوقات میں ڈالتا ہی نہیں تھا۔ لیکن سورہ کوثر کا عمل ضرور کرتا تھا۔ جب میں نے گننا شروع کیے تو میری عقل حیران رہ گئی۔ کہ 17 مہینے کے اندر2 لاکھ 85 ہزار چھ سو اور34 روپے نکلے میں حیران ہوا وہ کہاں سے آگئے؟ اتنی میری تنخواہ نہیں‘ گھر کے اخراجات زیادہ ہیں ‘ زیادہ بڑے نوٹ ڈالے نہیں‘ بس یکایک ایک بات ذہن میں آئی کہ تو اللہ کی رحمت کو نہیں دیکھتا ‘اپنی حیثیت کو دیکھ رہا ہے پھر اللہ کی رحمت کہاں جائے گی؟ یہ بات کرتے ہوئے اس کے آنسو آگئے اور وہ رو پڑا۔ ایک اور صاحب نے لکھا کہ میں نے رمضان المبارک میں برکت کی تھیلی والا عمل کیا میرے تو وارے نیارے ہوگئے‘ میری کمیٹیاں نہیں نکلتی تھیں اب کمیٹی نکلنا شروع ہوگئی‘ میرے گھر میں برکت نہیں تھی اب برکت ہوگئی‘ میری دو دکانیں تھیں ایک دکان بند ہوگئی تھی ایک میں مال کم تھا اسے بھی بند کرنے کا پروگرام تھا‘ دونوں دکانیں پھر شروع ہوگئیں۔ گھر کی توڑ پھوڑ کے کام کروانے تھے وہ میں نے کروا لیے اس پر بہت خرچہ ہوا‘ میری ایک موٹرسائیکل خراب کھڑی تھی‘ اس پر بہت زیادہ کام ہونا تھا‘ اس کا بڑا خرچہ تھا وہ میں نے بہت بہترین بنوا لی۔ قارئین! اس کی ایک لسٹ تھی جو کہتا چلا گیا۔ اس رمضان المبارک میں تھیلی اور عمل کی برکت سے یہ کام ہوا‘ یہ کام ہوا‘ یہ کام ہوا‘ اور اس کے کام ہوتے چلے گئے‘ ہوتے چلے گئے‘ ہوتے چلے گئے۔ امریکہ سے ایک صاحب کہنے لگے لوگ تو مجھے ڈالروں کے ملک کا بادشاہ سمجھتے ہیں لیکن وہاں کے رزق کی بے برکتی مجھے کھاگئی ہے۔
پاکستان سے اپنا سب کچھ بیچ کرمیں وہاں سیٹل ہوا آج مجھے 22سال ہوگئے ہیں لیکن قرضے کے نیچے دبا ہوا ہوں بہت سی قسطیں ادا کرنی ہیں پاکستان میں بہت سے لوگوں کو میں نے دینا ہے۔ گھر والوں کی ضروریات پوری نہیں کرسکتا‘ تین تین شفٹوں میں کام کرتا ہوں۔بیوی کام کرتی ہے‘ بچے کام کرتے ہیں تب جاکے گھر کے اخراجات پورے ہوتے ہیں۔ لیکن پھر ویسے کے ویسے ‘مہینے کے آخری دن بڑی مشکل سے گزرتے ہیں۔ حالات ناسازگار ہیں۔ ابھی میں گیارہ سال بعد پاکستان آیا ہوں‘ ٹکٹ کے پیسے نہیں تھے دن رات مشکلات پریشانیوں میں گزررہے ہیں‘ ہر وقت مسائل مشکلات‘ ہر وقت الجھنیں ہیں‘ ڈرائونے خواب بعض اوقات مجھے چیخنے پر مجبور کردیتے ہیں میں زندگی کی ان گھڑیوں سے مایوس ہوگیا ہوں۔ براہ کرم کچھ دعا فرمائیں میں نے انہیں برکت والی تھیلی کا عمل دیااور خاص رمضان المبارک میں برکت کی تھیلی کا خاص عمل ان کو سمجھا دیا۔
موصوف چلے گئے ‘چلے جانے کے بعد ان کی جو اطلاع ملی وہ اطلاع ان کے پھوپھی زاد نے دی۔ وہ میرے پاس پھر لوٹ کے نہیں آئے۔ لیکن ان کے پھوپھی زاد آئے انہی کے حوالے سے اور انہوں نے اطلاع دی کہ اب ان کو اللہ پاک اتنا دیا کہ انہوں نے اپنا ایک اچھا اور بہترین گھر لیا ہے‘پرانے گھر کو بیچ دیا ہے‘ اچھی گاڑی لی ہے سارے قرضے اتر گئے ہیں اور پرسکون ہیں‘ مشکلات ختم ہوگئی ہیں‘ پریشانیاں ختم ہوگئی ہیں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life life is offline
 


Posts: 32,565
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender: Female
Default Re: بے برکتی کو برکت سے بدلیں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-21-2011, 12:51 PM

jazakAllah khair..

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
برکت, بے, سے, کو


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
قرآن مجید میں سورتوں کی ترتیب نزول کےاعتب ROSE Quran 3 07-06-2012 08:35 PM
قرآن مجید میں سورتوں کی ترتیب نزول کےاعتب ROSE Quran 3 07-04-2012 03:42 PM
تلخیوں کا زہر دل میں بھر گئی بے وفا سورج کی ہ& ROSE Great Urdu Poets&Poetry 2 08-25-2011 05:51 PM
دیکھ، بھولے نہیں تیری ہستی سے محبت کرنا Shaam Miscellaneous/Mix Poetry 2 07-02-2011 06:50 AM
کیسے رات کٹی ،کیسے دن بیتا، میں بھی بھلادو Captain Miscellaneous/Mix Poetry 6 12-10-2010 10:05 AM


All times are GMT +5. The time now is 01:34 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG