Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() بسم اللہ الرحمٰن الرحیم تمام تعریفیں اُس اللہ کے لیے جس نے سب جہانوں کو صرف چھ ۶ دن میں پیدا کیا اور اُس سبحان اور اعلٰی ذات کو زرہ سی بھی تھکان نہیں ہوئی اور درود و سلام اور ہزاروں لاکھوں کروڑوں انگنت رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں محمد علیہ السلام پر اُن کی آل پر اور صحابہ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم پر۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّقُوْلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَمَا ھُمْ بِمُؤْمِنِيْنَ Ďۘ اور کچھ لوگ ایسے ہیں جو (زبان سے تو) کہتے ہیں کہ ہم ایمان لائے اللہ پر اور قیامت کے دن پر مگر وہ ایمان دار ہیں نہیں يُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۚ وَمَا يَخْدَعُوْنَ اِلَّآ اَنْفُسَھُمْ وَمَا يَشْعُرُوْنَ Ḍۭ وہ اللہ تعالٰی اور ایمان والوں کو دھوکا دیتے ہیں، لیکن دراصل وہ خود اپنے آپ کو دھوکا دے رہے ہیں مگر سمجھتے نہیں۔ فِىْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ ۙ فَزَادَھُمُ اللّٰهُ مَرَضًا ۚ وَلَھُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌۢ ڏ بِمَا كَانُوْا يَكْذِبُوْنَ 10 ان کے دلوں میں بیماری تھی اور اللہ تعالٰی نے انہیں بیماری میں مزید بڑھا دیا اور ان کے جھوٹ کی وجہ سے ان کے لئے دردناک عذاب ہے۔ سورۃ البقرہ آیت نمبر ۸،۹،۱۰ جس طرح ایمان اور کفر کی مختلف قسمیں اور صورتیں ہیں اسی طرح " نفاق" کی بھی دو۲ قسمیں ہیں اعتقادی نفاق یہی حقیقی نفاق ہے یعنی بظاہر اللہ کی توحید ، رسالت، فرشتے، اور حشر و نشر کے اعتقاد رکھنے کا دعوی کرنا مگر دل سے اس کا انکار کرتا ہے۔ یہی وہ نفاق ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں تھا۔ اسی نفاق کو قرآن مجید نے کفر بھی کہا ہے اور اسی نفاق کے بارہ میں یہ وعید آئی ہے کہ دوزخ میں منافقین کا ٹھکانا کافروں سے بھی نیچے ہوگا، عملی نفاق آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص میں چار باتیں ہوں گی، وہ منافق ہوگا یا جس شخص میں ان چاروں میں سے کوئی خصلت ہو گی، تو اس میں نفاق کی خصلت ہو گی، یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے۔ اس حدیث سے عملی نفاق کی وضاحت ہوتی ہے کہ جس میں جتنی زیادہ نشانیاں ہونگی وہ اتنا ہی منافقین کے قریب ہوگا یعنی ایک مسلم کو ڈرایا کہ ان علامات میں سے اپنے اندر کوئی علامت پیدا نہ ہونے دے ورنہ آخرت میں آگ کا عذاب بھگتنا ہوگا۔ اب ان شاءاللہ اُن نشانیوں پر بات کریں گے جو منافقین کی قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ بشیر بن خالد، محمد، شعبہ، سلیمان، عبداللہ بن مرہ، مسروق عبداللہ بن عمرو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص میں چار باتیں ہوں گی، وہ منافق ہوگا یا جس شخص میں ان چاروں میں سے کوئی خصلت ہو گی، تو اس میں نفاق کی خصلت ہو گی، یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑ دے، جب وہ گفتگو کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو اس کے خلاف کرے، اور جب معاہدہ کرے تو بے وفائی کرے، اور جب جھگڑا کرے تو بد زبانی کرے۔ صحیح بخاری:جلد اول:حدیث نمبر 2297 حدیث مرفوع اس حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو چار ۴ نشانیاں بتائیں ہیں۔ نمبر۱۔جھوٹ بولنامنافق کی بڑی نشانی ہے۔بعض لوگ لوگوں کو ہنسانے کے لیے بھی جھوٹ بول جاتے ہیں تو اس سے بھی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو منع کیا ہے۔ اس آدمی کے لیے تباہی ہے جو باتوں باتوں میں اس لیے جھوٹ بولتا ہے کہ لوگوں کو ہنسائے اس کے لیے ہلاکت ہے۔ مسند امام احمد،جلد ۵ جھوٹا شخص ہر حال میں لعنتی ہے خواہ وہ سنجیدگی میں جھوٹ بولے یا مذاق میں۔ جھوٹا پن ایک مسلم کی پہچان نہیں ہو سکتا کیونکہ منافقین اسی جھوٹ کی بدولت اپنے کفر کو چھُپاتے ہیں ایک اور حدیث میں آتا ہے کہ۔۔۔۔۔ صفوان بن سلیم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کسی نے پوچھا کہ کیا مؤمن بودا بزدل ہو سکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں، پھر پوچھا کیا مومن بخیل ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا ہاں، پوچھا کیا مومن جھوٹا ہوسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ موطا امام مالک:جلد اول:حدیث نمبر 2371 یعنی مومن سے دوسرے گناہ تو ہو سکتے ہیں مگر مومن جھوٹا نہیں ہو سکتا۔ مگر افسوس بعض لوگ جھوٹ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور وہ بھی اس کو جائز سمجھتے ہوئے حالانکہ قرآن مجید میں اللہ نے جھوٹوں پر لعنت بھی کی ہے اللہ ہم کو ایسے جھوٹوں سے بچا کر رکھے،آمین۔ نمبر۲۔وعدہ خلافی ایک ایسا عمل ہے جس سے انسان اپنا اعتماد دوسروں کی نظروں میں کھو دیتا ہے اور اعمال نامے میں نفاق کی ایک علامت کا اضافہ بھی کروا لیتا ہے اس لیے اگر آپ کسی سے کوئی وعدہ کریں ساتھ ان شاءاللہ کہیں اور ساتھ یہ وضاحت بھی کر دیں کہ یہ وعدہ نہیں ہے میں کوشش کروں گا کہ کام ہو جائے اگر نہ کر سکا تو معذرت چاہتا ہوں اس طرح اگر وہ کام آپ سے نہ ہو سکے تو آپ پر کچھ گناہ نہ ہوگا۔ نمبر۳۔عہد شکنی۔ چاہے کسی کافر سے بھی کوئی معاہدہ کرے تو بھی اس کے خلاف نہ کرے۔ عبد اللہ بن ہاشم، عبدالرحمن ابن مہدی، سفیان، علقمہ بن مرثد، حضرت سلیمان بن بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی آدمی کو کسی لشکر یا سریہ کا امیر بناتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے خاص طور پر اللہ سے ڈرنے اور جو ان کے ساتھ ہوں ان کے ساتھ بھلائی کرنے کی وصیت فرماتے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا نام لے کر اللہ کے راستے میں جہاد کرو عہد شکنی نہ کرو اور مثلہ نہ کرو اور کسی بچے کو قتل نہ کرو اور۔۔۔۔۔الخ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 25 حدیث مرفوع نمبر۴۔گالیاں دینا۔ یہ ایک بہت ہی بُرا فعل ہے گالی دینے میں پہل کرنے والا اصل میں اپنے والدین کو خود گالی دلوانے کا سبب بنتا ہے، احمدبن یونس، ابراہیم بن سعد، سعد، حمیدبن عبدالرحمن، عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ سب سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنے والدین پر لعنت کرے، کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ! آدمی اپنے ماں باپ پر کس طرح لعنت کرسکتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ ایک آدمی دوسرے کے باپ کو گالی دے تو وہ اس کے ماں اور باپ کو گالی دے گا۔ صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 913 سلیمان بن حرب، شعبہ، منصور، ابووائل، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کا ایک دوسرے کو گالی دینا فسق ہے اور اس سے جنگ کرنا کفر ہے، صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 982 اور جو کچھ آج کل ہو رہا ہے اس سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں کہ نبی علیہ السلام کے ساتھیوں صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو گالیاں دی جاتی ہیں وہ بھی دین اور ثواب سمجھ کر اللہ ان ظالموں کو ہدایت دے اور ان کے مذہب میں یہ لازمی ہے کہ وہ لعان طعان کریں نبی علیہ السلام کے ساتھیوں پر اصل میں یہی لعنت اُنہی پر لوٹ کر واپس آتی ہے ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر کسی نے کسی مسلم بھائی پر لعنت کی اور وہ لعنتی نہ ہوا تو وہ لعنت کہنے والے پر پلٹ جاتی ہے اور اسی طرح ایک اور ارشادِ نبی ﷺ ہے کہ اگر کسی نے کسی مسلم کو کافر کہا اور وہ کافر نہ ہوا تو کہنے ولا کافر ہو جائے گا زہیر بن حرب، عبدالصمد بن عبدالوارث، حسین ابن بریدہ، یحیی بن یعمر، ابواسود، حضرت ابوذر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے جانتے بوجھتے کسی دوسرے کو باپ بنایا تو یہ بھی کفر کی بات ہے اور جس شخص نے ایسی بات کو اپنی طرف منسوب کیا جو اس میں نہیں ہے تو ایسا شخص ہم میں سے نہیں ہے اور اس کو اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنانا چاہئے اور جس نے کسی کو کافر کہا یا اللہ کا دشمن کہہ کر پکارا حالانکہ وہ ایسا نہیں ہے تو یہ کلمہ اسی پر لوٹ آئے گا۔ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 219 اب اگر کوئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر ایسے الفاظ استعمال کرتا ہے تو یہ الفاظ اسی ظالم پر واپس آ جاتے ہیں اور وہ لعنتی کافر کرار پاتا ہے۔ اللہ ہم کو ایسے بُرے لوگوں سے،بُری صحبت سے بچا کر رکھے آمین۔ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ يُخٰدِعُوْنَ اللّٰهَ وَھُوَ خَادِعُھُمْ ۚ وَاِذَا قَامُوْٓا اِلَى الصَّلٰوةِ قَامُوْا كُسَالٰى ۙ يُرَاۗءُوْنَ النَّاسَ وَلَا يَذْكُرُوْنَ اللّٰهَ اِلَّا قَلِيْلًا ١٤٢ۡۙ بیشک منافق اللہ سے چال بازیاں کر رہے ہیں اور وہ انہیں اس چالبازی کا بدلہ دینے والا ہے اور جب نماز کو کھڑے ہوتے ہیں تو بڑی کاہلی کی حالت میں کھڑے ہوتے ہیں صرف لوگوں کو دکھاتے ہیں اور یاد الٰہی تو یونہی برائے نام کرتے ہیں ۔سورۃ النسا ۱۴۲ اس ایک آیت میں منافق کی ۳ نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔ ۱۔عبادت میں کاہلی دیکھانا، ۲۔لوگوں کو دیکھانے کی خاطر نماز ادا کرنا، ابوبکر بن ابی شیبہ، وکیع، سفیان، سلمہ ابن کہیل حضرت جندب علقی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی لوگوں کو سنانے کے لئے کوئی کام کرے گا تو اللہ تعالی اس کی ذلت لوگوں کو سنائے گا اور جو آدمی دکھلاوے کے لئے کوئی کام کرے گا تو اللہ تعالی اس کی برائیاں لوگوں کو دکھلائے گا۔ صحیح مسلم:جلد سوم:حدیث نمبر 2980 حدیث مرفوع قیامت کے دن بھی اللہ ایسا کر سکتا ہے اور اس زندگی میں بھی ایسا کر سکتا ہے۔اس زندگی میں کرے تو بھی بدنامی آخرت میں کرے تو اس سے بھی زیادہ نقصان ہوگا۔ اور ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ ریاکاری شرک خفی ہے۔ ۳۔اللہ کا ذکر بہت کم کرنا، یحیی بن ایوب، محمد بن صباح، قتیبہ و ابن حجر، اسماعیل بن جعفر، علاء بن عبدالرحمن، حضرت علاء بن عبدالرحمن رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ اپنے گھر میں ظہر کی نماز سے فارغ ہو کر بصرہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ یہ تو منافق کی نماز ہے کہ سورج کو بیٹھے دیکھتا رہتا ہے جب وہ شیطان کے دونوں سینگوں کے درمیان میں ہوتا ہے تو کھڑا ہو کر چار ٹھونگیں مارنے لگ جاتا ہے اس میں اللہ تعالی کا ذکر نہیں کرتا مگر بہت تھوڑا۔ صحیح مسلم:جلد اول:حدیث نمبر 1407 حدیث مرفوع منافق کی نشانی ہے کہ اللہ کو یاد تو کرتا ہے مگر بہت کم آج ہم کو اپنا جائزہ بھی لینا چاہیے کہ ہم اللہ کا کتنا ذکر کرتے ہیں اگر اللہ کو دن میں بلکل ہی یاد نہیں کرتے تو کیا ہم مسلمان کہلانے کا حق رکھتے ہیں؟اللہ کا تو حکم ہے کہ اے لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ الاحزاب ۴۱ اللہ ہم سب کو ۵ وقت کا نمازی بنائے آمین۔ منافق کی ایک نشانی یہ بھی ہے کہ وہ اہلِ ایمان والوں پر طعنہ زنی کرتا ہے اَلَّذِيْنَ يَلْمِزُوْنَ الْمُطَّوِّعِيْنَ مِنَ الْمُؤْمِنِيْنَ فِي الصَّدَقٰتِ وَالَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ اِلَّا جُهْدَهُمْ فَيَسْخَرُوْنَ مِنْهُمْ ۭ سَخِرَ اللّٰهُ مِنْهُمْ ۡ وَلَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ 79 جو لوگ ان مسلمانوں پر طعنہ زنی کرتے ہیں جو دل کھول کر خیرات کرتے ہیں اور ان لوگوں پر جنہیں سوائے اپنی محنت مزدوری کے اور کچھ میسر نہیں، پس یہ ان کا مذاق اڑاتے ہیں اللہ بھی ان سے تمسخر کرتا ہے انہی کے لئے دردناک عذاب ہے۔ بشر بن خالد، غند ر، شعبة، سلیمان، ابووائل، ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جس وقت ہم لوگوں کو صدقہ خیرات کرنے کا حکم فرمایا تو ابوعقیل آدھا صاع لے کر حاضر ہوئے اور ایک آدمی زیادہ لے کر حاضر ہوا تو اس پر منافقین نے کہا کہ اس (ابو عقیل) کے صدقہ سے اللہ بے نیاز ہے (یعنی اس قدر معمولی صدقہ خیرات کی اس کو کیا ضرورت ہے؟) اور دوسرے شخص نے ریاکاری کے واسطے صدقہ خیرات کیا ہے اس پر یہ آیت تلاوت کی۔ سنن نسائی:جلد دوم:حدیث نمبر 441 حدیث مرفوع افسوس کہ آج تک اُن منافقوں کی نسل چلتی آ رہی ہے جو منافق نبی علیہ السلام کی زندگی میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخیاں کرنے سے نہیں ڈرتے تھے آج وہ کس سے ڈر سکتے ہیں۔الحمد للہ کہ اللہ نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے یہاں نہیں تو آخرت میں اپنے کیے کا اجر پا کر رہیں گے۔ان شا اللہ تِلْكَ اُمَّةٌ قَدْ خَلَتْ ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَلَكُمْ مَّا كَسَبْتُمْ ۚ وَلَا تُسْـَٔـلُوْنَ عَمَّا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ١٤١ۧ یہ امت ہے جو گزر چکی، جو انہوں نے کیا ان کے لئے ہے اور جو تم نے کیا وہ تمہارے لئے، تم ان کے اعمال کے بارے میں سوال نہ کئے جاؤ گے۔ سورۃ البقرہ ۱۴۱ اس اللہ کے حکم کے بعد ہمارے پاس کیا دلیل ہے کہ ہم گزرے ہوئے لوگوں پر لعن طعن کریں اور وہ بھی اصحابِ رسول ﷺ پر اللہ کی پناہ ایسے بُرے عمل سے۔ دین کی باتوں کا مذاق اُڑانا آج کل جہالت کی بناہ پر بہت سے مسلمان کہلانے والے خود اپنے دین کا مذاق اُڑاتے ہیں، مثلا کوئی باحیا عورت پردہ کرتی ہے تو اس سے مذاق کیا جاتا ہے کہ وہ دیکھو ڈاکو جا رہی ہے، اگر کوئی مرد سنت کے مطابق ڈارھی رکھتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ کیا سکھوں کی طرح ڈارھی رکھ لی ہے )اللہ کی پناہ ایسے کفریہ الفاظ سے( وَلَىِٕنْ سَاَلْتَهُمْ لَيَقُوْلُنَّ اِنَّمَا كُنَّا نَخُوْضُ وَنَلْعَبُ ۭ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ وَرَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُ وْنَ 65 اگر آپ ان سے پوچھیں تو صاف کہہ دیں گے کہ ہم تو یونہی آپس میں ہنس بول رہے تھے۔ کہہ دیجئے کہ اللہ اس کی آیتیں اور اس کا رسول ہی تمہارے ہنسی مذاق کے لئے رہ گئے ہیں ۔ لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ كَفَرْتُمْ بَعْدَ اِيْمَانِكُمْ ۭاِنْ نَّعْفُ عَنْ طَاۗىِٕفَةٍ مِّنْكُمْ نُعَذِّبْ طَاۗىِٕفَةًۢ بِاَنَّهُمْ كَانُوْا مُجْرِمِيْنَ 66ۧ بہانے مت بناؤ تم ایمان لانے کے بعد کافر ہو چکے ہو۔ اگر ہم تم میں سے ایک جماعت کو معاف کردیں تو دوسری جماعت کو سزا بھی دینگے۔ کیونکہ وہ گناہ کرتے رہے ہیں۔ سورۃ التوبہ آیت ۶۵۔۶۶ ایک اور بات یہاں کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ آجکل موبائیل پر ایسے لطیفے پوسٹ کیے جاتے ہیں جن میں جنت،جہنم،فرشتوں،نماز،مسجد وغیرہ سے مذاق کیا جاتا ہے اگر ایسا میسج آپ کو ملے تو اس کو فورا مِٹا دیں اور بھیجنے والے کو بھی سمجھائیں کہ یہ کفریہ کام ہے۔ جھوٹی قسمیں کھانا منافقین کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ قسمیں کھائیں گے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں حالانکہ دل میں اُن کے کچھ اور ہوتا ہے۔ وَاِذَا قِيْلَ لَھُمْ اٰمِنُوْا كَمَآ اٰمَنَ النَّاسُ قَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ كَمَآ اٰمَنَ السُّفَهَاۗءُ ۭ اَلَآ اِنَّھُمْ ھُمُ السُّفَهَاۗءُ وَلٰكِنْ لَّا يَعْلَمُوْنَ 13 اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اور لوگوں (یعنی صحابہ) کی طرح تم بھی ایمان لاؤ تو جواب دیتے ہیں کہ ہم ایسا ایمان لائیں جیسا بیوقوف لائے ہیں، خبردار ہو جاؤ یقیناً یہی بیوقوف ہیں، لیکن جانتے نہیں ۔ وَاِذَا لَقُوا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا قَالُوْٓا اٰمَنَّا ښ وَاِذَا خَلَوْا اِلٰى شَيٰطِيْنِهِمْ ۙ قَالُوْٓا اِنَّا مَعَكُمْ ۙ اِنَّمَا نَحْنُ مُسْتَهْزِءُوْنَ 14 اور جب ایمان والوں سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں ہم بھی ایمان والے ہیں جب اپنے بڑوں کے پاس جاتے ہیں ، تو کہتے ہیں ہم تمہارے ساتھ ہیں ہم تو صرف ان سے مذاق کرتے ہیں۔ سورۃ البقرہ آیت ۱۳،۱۴ اِتَّخَذُوْٓا اَيْمَانَهُمْ جُنَّةً فَصَدُّوْا عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ۭ اِنَّهُمْ سَاۗءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ Ą انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنا رکھا ہے پس اللہ کی راہ سے رک گئے ،بے شک برا ہے وہ کام جو یہ کر رہے ہیں۔ سورۃ المنافقون آیت ۲ ان آیات میں جھوٹ بولنا اور جھوٹی قسموں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنا بتایا گیا ہے۔ ایک مسلم کا ایسا رویہ نہیں ہوتا وہ دل سے ایمان لاتا ہے جیسا کہ کہا کہ ان جیسا ایمان لاؤ ظاہر ہے اشارہ ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی طرف تو اس جگہ بھی منافقین نے ان کا مذاق ہی اُڑایا یہ شروع سے ہی منافقین کی خاص پہچان رہی ہے کہ جیسے بھی ہو صحابہ رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کی جائے تو آج بھی آپ اُن کو پہچان سکتے ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو ایسے بُرے عمل سے بچا کر رکھے۔آمین
|
Sponsored Links |
|
Bookmarks |
Tags |
islamic, read, topic |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
!! PLEASE Read About Islamic Sms very important !! | AYAZ | Islamic Sms | 11 | 11-23-2015 07:51 AM |
Plzz Read Diz Topic !! | HarD-RocK | Say For Islam | 11 | 09-01-2011 06:20 AM |
Rules For Islamic Issues & Topic Section.. | !~*SOoLi | Islamic Issues And Topics | 2 | 07-01-2011 01:28 AM |
new topic | ~wish munda~ | General Discussion | 5 | 06-18-2009 11:57 PM |
Topic Discuss | Hussain | Polling both | 9 | 03-14-2009 11:32 PM |