MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Poetry
»
Islamic Poetry
»
خواہش نہیں ذرا بھی مجھے نام وام کی
Islamic Poetry !! Share Islamic Poetry Here !!
|
|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
خواہش نہیں ذرا بھی مجھے نام وام کی
میرے قلم کو پیاس ہے کوثر کے جام کی
یہ دل کہ جس میں پیار بسا ہے حضورۖ کا
اِک چیز بس یہی ہے، مِرے پاس کام کی
پیغامِ شاہِ دیںۖ کی محتاج کائنات
رحمت ہے سب کے واسطے اُن ۖ کے پیام کی
دیوانہ وار ہر گھڑی شیدائے مصطفےۖ
بس رَٹ لگائے رہتے ہیں آقا ۖ کے نام کی
اِنسان کے حقوق و فرائض عیاں کیے
تعلیمِ عَدل آپۖ نے دنیا میں عام کی
تاریخ ہے گواہ کہ خیرالانام ۖ نے
تفریق جڑ سے ختم کی، آقا غلام کی
قول و عمل حضور ۖ کے قرآں کے ترجماں
تشریح اُن ۖ کی ذات، خدا کے کلام کی
بس یہ کہ اُن ۖ سا ہو گا کوئی اور نہ ہو سکا
کیا خوب ذاتِ پاک ہے خیرالانام ۖ کی
اہلِ فلک گواہ، کہ سارے جہاں میں
خُوشبُو رَچی بسی ہے درود و سلام کی
راغب ہر ایک نعت ہے، نذرانۂِ خلوص
توصیف کب رقم ہوئی ہےعالی مقام ۖ کی
|
|
|
Posts: 16,486
Country:
Join Date: Aug 2010
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
|