Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
سورۃ 5:المائدۃ (۵) سورہ مائدہ اللہ رحمن ورحیم کے نام سے (۱) اے ایمان والو!(شرعی) قیود کی پابندی کرو ۱۔تمہارے لئے مویشی کی قسم کے جانور حلال کر دئے گئے ۲ سوائے ان کے جس کا حکم تمہیں سنایا جارہا ہے ۳لیکن احرام ۴کی حالت میں شکار کو جائز نہ کر لو ۵بیشک اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۶ (۲) اے ایمان والو !اللہ کے شعائر ۷کی بے حرمتی نہ کرو،اور نہ حرمت والے مہینوں کی ۸نہ قربانی کے جانوروں کی نہ ( قربانی کی علامت کے طور پر ) پٹے پڑے ہوئے جانوروں کی ۹نہ بیتِ حرام ( کعبہ ) کے عازمین کی جو اپنے رب کے فضل اور اس کی خوشنودی کی طلب میں نکلے ہوں ۱۰او رجب تم حالتِ احرام سے باہر آ جاؤ تو شکارکرسکتے ہو او رکسی قوم کی دشمنی اس بنا پر کہ اس نے تمہیں مسجد حرام سے روکا ہے ۱۱اس بات پر نہ ابھارے کہ زیادتی کرنے لگو ۱۲نیکی اور تقویٰ کے کاموں میں تم ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں میں تعاون نہ کرو ۱۳اللہ سے ڈرتے رہو ۔یقینا اللہ بڑی سخت سزادینے والا ہے ۱۴ (۳) تم پر حرام کیا گیا مردار ۱۵خون ۱۶سور کا گوشت ۱۷وہ (جانور ) جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ۱۸وہ جو گلا گھٹنے سے ۱۹ یا چوٹ لگنے سے ۲۰ یا اوپر سے گرکر۲۱ یا سینگ لگنے سے مراہو ۲۲ یا جسے کسی درندہ نے پھاڑ کھایا ہو ۲۳ سوائے اس کے جسے تم ( زندہ پاکر ) ذبح کر لو ۲۴ اور وہ (جانور ) جو کسی تھان ۲۵ پر ذبح کیا گیا ہو ۔نیز یہ بھی حرام ہے کہ تم پانسوں کے تیروں سے فال نکالو ۲۶۔یہ فسق ہے ۔آج ۲۷کافروں کوتمہارے دین کی طرف سے بالکل مایوسی ہو گئی ہے ۔لہذا ان سے نہ ڈرو بلکہ مجھ سے ڈرو ۲۸آج ۲۹میں نے تمہار ے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ۳۰اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی ۳۱اور تمہارے لئے اسلام کو دین کی حیثیت سے پسند فرمایا ۳۲پس جو کوئی بھو ک سے مجبور ہو جائے ( اور ان میں سے کوئی چیز کھالے ) بشرطیکہ وہ گناہ کی طرف مائل نہ ہوتو اللہ بخشنے والا، رحم فرمانے ہے ۳۳۔ (۴) وہ تم سے پوچھتے ہیں کہ ان کے لئے کیا چیزیں حلا ل کر دی گئی ہیں ۔کہو تمہارے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئی ہیں ۳۴اور جن شکاری جانوروں ۳۵کو تم نے سدھا یا ہو ۳۶جنہیں تم اللہ کے دئیے ہوئے علم کی بناء پر شکار کی تعلیم دیتے ہو ۳۷وہ جس شکار کو تمہارے لئے روک رکھیں اس کو تم نہ کھاؤ ۳۸البتہ اس پر اللہ کا نام لے لو۳۹اور اللہ سے ڈرو۴۰کہ اللہ حساب لینے میں بہت تیز ہے ۔ (۵) آج تمہار ے لئے تمام پاکیزہ چیزیں حلال کر دی گئیں ۴۱اہل کتاب کا کھانا تمہارے لئے حلا ل ہے ۴۲اور تمہار ا کھا نا ان کے لئے ۴۳تمہار ے لئے پاکدامن عورتیں جو اہل ایمان میں سے ہوں حلال ہیں نیز وہ پاکدامن عورتیں بھی جو ان لوگوں میں سے ہوں جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی تھی ۴۴بشرطیکہ ان کے مہر ان کو دو اور مقصو د قید نکاح میں لانا نہ ہو نہ کہ بدکاری کرنا ، یا چوری چھپے آشنائیاں کرنا ۔اور جو ایمان کے ساتھ کفر کرے گا ۴۵تو اس کا سارا کیا کرایا اکارت جائیگا اور آخر ت میں وہ تباہ حال ہو گا ۴۶ (۶) اے ایمان والو !جب تم نماز کے لئے اٹھو ۴۷تو اپنے منہ او ر ہاتھ کہنیوں تک دھولو ۔اپنے سروں کا مسح کرو اور پاؤں ٹخنوں تک دھولیا کرو ۴۸اگر جنابت ۴۹کی حالت میں ہو تو نہا کر پاک ہوجاؤ اور اگر بیمار ہو یاسفر میں ہو یا تم میں سے کوئی رفع حاجت کر کے آیا ہو یا تم نے عورتوں کو چھوا ہو ۵۰(مبا شرت کی ہو ) اور پانی نہ ملے تو پاک زمین سے تیمم کرو۵۱یعنی اپنے منہ اور ہاتھوں پر اس سے مسح کر لو اللہ نہیں چاہتا کہ تمہیں تنگی میں ڈالے بلکہ وہ چاہتا ہے کہ تمہیں پاک کرے اور تم پر اپنی نعمت تمام کر دے ۵۲تاکہ تم شکرگزار بنو
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
(۷) اللہ نے جو فضل۵۳ تم پرکیا ہے اسے یاد رکھو اور اس کے اس عہد وپیمان ۵۴کو نہ بھولو جو اس نے تم سے لیا ہے جب تم نے کہا تھا کہ ہم نے سنا او راطاعت کی اور اللہ سے ڈرو۵۵اللہ کو ان باتوں کا بھی علم ہے جو سینوں کے اندر پوشیدہ ہیں ۔ (۸) اے ایمان والو !اللہ کی خاطر اٹھ کھڑے ہونے والے ۵۶اور انصاف کے گواہ بنو ۵۷اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر نہ ابھارے کہ نا انصافی ۵۸عدل کرو کہ یہ تقویٰ سے لگتی ہوئی بات ہے او راللہ سے ڈرو جو کچھ تم کرتے ہو اس سے اللہ باخبر ہے ۔ (۹) جو لوگ ایمان لائے او رنیک عمل کرتے رہے اللہ نے ان سے وعدہ کررکھا ہے کہ ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہو گا ۔
|
(#3)
![]() |
|
|||
(۹) جو لوگ ایمان لائے او رنیک عمل کرتے رہے اللہ نے ان سے وعدہ کررکھا ہے کہ ان کے لئے مغفرت اور بہت بڑا اجر ہو گا ۔ (۱۰) اور جن لوگوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلا یا وہ دوزخی ہیں ۔ (۱۱) اے ایمان والو !اپنے اوپر اللہ کا وہ احسان یاد کرو جب ایک گروہ نے تم پر دست درازی کا ارادہ کیا تو اللہ نے ان کے ہاتھ تم پر اٹھنے سے روک دئیے ۵۹اللہ سے ڈرتے رہو اور مؤمنوں کو چاہئے کہ وہ اللہ ہی پر بھروسہ کری
|
(#4)
![]() |
|
|||
(۱۲) اللہ نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا ۶۰اور ہم نے ان میں سے بارہ افراد کو نگران کار مقرر کیا تھا ۶۱اور اللہ نے فرمایا تھا میں تمہارے ساتھ ہوں ۶۲اگر تم نے نماز قائم کی، زکوٰۃ دیتے رہے۶۳، میرے رسولوں پر ایمان لائے اور ان کی مدد کی ۶۳او راللہ کو قرض حسن دیا ۶۵تو میں ضرور تمہاری برائیاں تم سے دور کر دوں گا ۶۶اور تم کو ایسے باغو ں میں داخل کر دوں گا جنکے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۶۷ لیکن تم میں سے جو کوئی اس کے بعد بھی کفر کرے گا تو وہ راست سے بھٹک گیا ۶۸ (۱۳) پھر اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے عہد کو توڑ ڈالا ہم نے ان پر لعنت کی او ان کے دلوں کو سخت کر دیا ۶۹۔وہ کلمات کو ا ن کی اصل جگہ (موقع ومحل ) سے پھیردیتے ہیں ۷۰او ر جس ( کتاب ) کے ذریعہ انہیں نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک حصہ وہ بھلا بیٹھتے ۷۱اور تمہیں برابر ان کی کسی نہ کسی خیانت کا ۷۲پتہ چلتا رہتا ہے۔ان میں ایسے لو گ بہت کم ہیں جو اس سے بچے ہوئے ہیں ۷۳لہٰذا انہیں معاف کرو او ر ان سے درگذر کرو۷۴اللہ احسان کرنے والوں کو پسند کرتا ہے ۔ (۱۴) اور جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم نصاریٰ ہیں ۷۵ان سے بھی ہم نے عہد لیا تھا ۷۶مگر جس (کتاب) کے ذریعہ ان کو نصیحت کی گئی تھی اس کا ایک حصہ وہ بھلا بیٹھے ۷۷تو ہم نے ان کے درمیان قیامت تک کے لئے بغض وعنا د کی آگ بھڑکادی ۷۸اور عنقریب اللہ انہیں بتائے گا کہ وہ کیا بناتے رہے ہیں ۔
|
(#5)
![]() |
|
|||
(۱۵) اے اہلِ کتاب !ہمارارسول تمہارے پاس آگیا ہے جو کتاب کی بہت سی ان باتو ں کو جن کو تم چھپاتے رہے ہو ظاہر کررہا ہے اور بہت سی باتوں کو نظرانداز بھی کرتا ہے ۷۹تمہارے پاس اللہ کی طرف سے نور ۸۰(روشنی ) اور ایک واضح کتاب آگئی ہے ۸۱۔ (۱۶) جس کے ذریعہ اللہ ان لوگوں کو جو اس کی رضا پر چلتے ہیں سلامتی کی راہیں دکھاتا ہے ۸۲اور اپنی توفیق سے انہیں تاریکیوں سے نکال کر روشنی میں لاتا ہے ۸۳اور راہِ راست ۸۴کی طرف ان کی رہنمائی کرتا ہے ۔ (۱۷) یقینا ان لوگوں نے کفر کیا جنہوں نے کہا اللہ ہی ہے مسیح ابن مریم ۸۵۔(ان سے ) کہو اگر اللہ مسیح ابن مریم کو،اس کی ماں کو اور تمام زمین والوں کو ہلاک کر دینا چاہے تو اللہ کے سامنے کس کا بس چل سکتا ہے ۸۶آسمانوں اور زمین کی اور ان کے درمیان کی ساری موجودات کی بادشاہی اللہ ہی کے لئے ہے ۔وہ جو کچھ چاہتا ہے پیداکرتا ہے ۸۷او ر اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔ (۱۸) یہود اورنصاریٰ کہتے ہیں ہم اللہ کے بیٹے اور اس کے چہیتے ہیں ۸۸ان سے کہو کہ پھر وہ تمہار ے گناہوں پر تمہیں عذاب کیوں دیتا ہے ۸۹درحقیقت تم بھی ویسے ہی انسان ہو جیسے دوسرے انسان اس نے پیدا کئے ہیں ۹۰وہ جسے چاہے بخش دے او ر جسے چاہے عذاب دے ۹۱آسمان وزمین او ران کے درمیان کی ساری موجودات کی فرماں روائی اللہ ہی کے لئے ہے اور سب کو اسی کی طرف جانا ہے ۔
|
(#6)
![]() |
|
|||
(۱۹) اے اہلِ کتاب !ہمار ا رسول تمہارے پاس ایسے وقت آگیا ہے جبکہ رسولوں کی بعثت کا سلسلہ ایک مدت سے بند تھا ۹۲وہ ( اصل دین ) کو تم پر واضح کررہا ہے تاکہ تم یہ نہ کہوکہ ہمارے پاس کوئی بشارت دینے والا اور متنبہ کرنے والا نہیں آیا ۔اب بشارت دینے والا اور متنبہ کرنے والا تمہارے پاس آگیا ہے ۹۳او ر اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۹۴۔ (۲۰) اور (وہ واقعہ یاد کرو) جب موسیٰ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم کے لوگو!اپنے اوپر اللہ کے اس احسان کو یاد کرو کہ اس نے تم میں نبی پیداکئے ‘ تم کو صاحبِ اقتدار بنا یا اور تم کو وہ کچھ عطا کیا جو دنیا کی کسی قوم کو نہیں عطا کیا گیا ۹۵۔ (۲۱) اے میری قوم کے لوگو!اس مقدس سرزمین میں داخل ہوجاؤ جو اللہ نے تمہارے لئے مقدر کر دی ہے ۹۶اور پیچھے نہ ہٹو ورنہ نامراد ہوجاؤگے ۔ (۲۲) کہنے لگے اے موسی!وہاں تو جبّا ر ( زبردست) لوگ رہتے ہیں ۹۷ہم وہاں ہر گز نہ جائیں گے جب تک کہ وہ وہاں سے نکل نہ جائیں ۔ہاں اگر وہ وہاں سے نکل گئے تو ہم ضرور داخل ہونگے ۔ (۲۳) ان ڈرنے والوں میں سے دواشخاص نے جن پر اللہ نے فضل فرمایا تھا کہا : ان کے مقابلہ میں د روازہ میں گھس جاؤ۹۸جب تم اس میں گھس جاؤگے تو تم ہی غالب رہو گے اور اللہ پر بھروسہ رکھو اگر تم مؤمن ہو۔ (۲۴) بولے اے موسیٰ جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں ہم ہرگز داخل ہونے والے نہیں ۔ تم اور تمہارارب دونوں جاؤ اور لڑو ہم تو یہاں بیٹھے رہیں گے ۔
|
(#7)
![]() |
|
|||
ولے اے موسیٰ جب تک وہ لوگ وہاں موجود ہیں ہم ہرگز داخل ہونے والے نہیں ۔ تم اور تمہارارب دونوں جاؤ اور لڑو ہم تو یہاں بیٹھے رہیں گے ۔ (۲۵) موسیٰ نے دعا کی اے میرے رب !میں اپنی ذات اور بھائی ۹۹کے سوا کسی پر اختیار نہیں رکھتا ۔پس تو ہمارے اور ان نافرمان لوگوں کے درمیان فیصلہ فرمادے۱۰۰۔ (۲۶) فرمایا تو اب یہ سرزمین چالیس سال تک ان پر حرام کر دی گئی ۔یہ لوگ زمین میں بھٹکتے پھریں گے ۱۰۱تو تم ان نافرمان لوگوں ( کے حال ) پر افسوس نہ کرو۔ (۲۷) اور تم ان کو آدم کے دو بیٹوں ۱۰۲کا واقعہ صحیح طریقہ پر سنادو ۱۰۳جب ان دونوں نے قربانی پیش کی تو ایک کی قربانی قبول ہوئی اور دوسرے کی قبول نہیں ہوئی ۱۰۴ اس نے کہا میں تجھے قتل کر دونگا ۱۰۵اس نے جواب دیا اللہ تو صرف متقیوں کی قربانی قبول کرتا ہے ۔۱۰۶ (۲۸) اگر تو مجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ اٹھائے گا تو میں تجھے قتل کرنے کے لئے ہاتھ نہیں اٹھاؤں گا ۱۰۷میں اللہ رب ّ العالمین سے ڈرتا ہوں ۔ (۲۹) میں چاہتا ہوں کہ تو میرا اور اپنا دونوں کا گناہ سمیٹ لے ۱۰۸اور دوزخیوں میں شامل ہوجائے کہ ظالموں کی یہی سزا ہے ۔ (۳۰) مگر اس کے نفس نے اس کو اپنے بھائی کے قتل پر آمادہ کر ہی لیا ۱۰۹اور اسے قتل کرکے ۱۱۰وہ تبا ہ ہونے والوں میں شامل ہو گیا ۱۱۱
|
(#8)
![]() |
|
|||
(۳۱) پھر اللہ نے ایک کوّا بھیجا جو زمین کریدنے لگا تاکہ اسے بتائے کہ اپنے بھائی کی لاش کس طرح چھپائے ۱۱۲وہ بولا افسوس مجھ پر !میں اس کوّے کی طرح بھی نہ ہوسکا کہ اپنے بھائی کی لاش چھپادیتا ۔غرض یہ کہ وہ اس پر پشیمان ہوا ۱۱۳ (۳۲) اسی بنا ۱۱۴پر ہم نے بنی اسرائیل کے لئے یہ حکم لکھ دیا تھاکہ جس نے کسی کو قتل کیا جبکہ وہ (مقتول ) کسی کا خون کرنے یا زمین میں فساد برپا کرنے کا مرتکب نہیں ہوا تھا اس نے گویا تمام انسانوں کو قتل کر دیا اور جس نے کسی کی جان بچائی اس نے گویا تمام انسانوں کی جان بچائی ۱۱۵اور یہ بھی حقیقت ہے کہ ہمارے رسول ان کے پاس واضح احکام لیکر آئے لیکن اس کے باوجود ان میں بہ کثرت لو گ ایسے ہیں جو زمین میں زیادتیاں کرتے ہیں ۔۱۱۶
|
(#9)
![]() |
|
|||
(۳۳) جو لوگ اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کرتے ہیں اور زمین میں فساد برپا کرنے کے لئے دوڑدھوپ کرتے ہیں ان کی سزا یہی ہے کہ قتل کر دئیے جائیں یا انہیں سولی دیدی جائے یا ان کے ہاتھ پاؤں مخالف سمتوں سے کاٹ ڈالے جائیں یا انہیں جلاوطن کر دیا جائے ۱۱۷یہ ان کے لئے دنیا میں رسوائی ہے ۱۱۸اور آخرت میں بھی ان کے لئے عذابِ عظیم ہے ۔ (۳۴) مگر جو لوگ قبل اس کے کہ تم ان پر قابو پاؤ توبہ کر لیں تو جان لو کہ اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۱۱۹ (۳۵) اے ایمان۱۲۰ والو !اللہ سے ڈرو ۱۲۱اور اس کا قرب تلاش کرو ۱۲۲اور اس کی راہ میں جہاد ۱۲۳کرو تاکہ تم کامیاب ہو۔ (۳۶) یقین جانو کہ جن لوگو ں نے کفر کیا اگر ان کے قبضہ میں وہ سب کچھ آ جائے جو روئے زمین میں موجود ہے اور اتنا ہی اور بھی انہیں حاصل ہوجائے اور وہ روز قیامت کے عذاب سے بچنے کے لئے یہ سب کچھ فدیہ میں دینا چاہیں تب بھی وہ ان سے قبول نہیں کیا جائے گا ۱۲۴اور انہیں دردناک عذاب بھگتنا ہو گ
|
(#10)
![]() |
|
|||
(۳۷) وہ چاہیں گے کہ آگ سے باہر نکل آئیں لیکن وہ اس سے باہر کبھی نکل نہ سکیں گے ۱۲۵ا ن کے لئے قائم رہنے والا عذاب ہو گا ۔ (۳۸) اور چور مرد ہو یا عورت ۱۲۶دونوں کے ہاتھ کاٹ دو ۱۲۷یہ ان کی کمائی کا بدلہ اور اللہ کی طرف سے عبرتناک سزا ہے ۱۲۸اور اللہ غالب اور حکمت والا ہے ۱۲۹ (۳۹) پھر جس کسی نے ظلم کرنے کے بعد توبہ کر لی اور اپنی اصلاح کر لی تو اللہ اس کی توبہ ضرور قبول فرمائے گا ۱۳۰اللہ بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے ۔ (۴۰) کیا تم نہیں جانتے کہ آسمانوں او رزمین کی بادشاہت اللہ ہی کے لئے ہے وہ جسے چاہے عذاب دے اور جسے چاہے بخش دے ۱۳۱اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
سورہ, ۵ |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کاربوہائیڈریٹس سے جسم کو صرف توانائی ہی | ROSE | Health & Care | 5 | 05-31-2013 09:24 PM |
اُداس شام، دلِ سوگوار تنہائی | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 7 | 09-14-2011 08:27 PM |
جو غیر تھے وہ اسی بات پہ ہمارے ہوئے - احمد فرا | ROSE | Great Urdu Poets&Poetry | 2 | 08-25-2011 05:48 PM |
شیخ اسامہ کی شھادت امریکا کوکو ئی فائدہ نہ | ~ABDULLAH~ | Say For Islam | 2 | 05-18-2011 12:13 PM |
امریکہ ہم سے بھی جوہری معاہدہ کرے: پاکستان | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 1 | 06-08-2009 01:01 AM |