|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
کوئی اچانک بے ہوش ہوجائے تو
آپ نے شاید سنا ہوگا کہ اگر آپ کو چکر آرہے ہوں تو کرسی پر بیٹھ کر اپنا سر گھٹنوں میں دے لیں۔ لیکن کیا آپ نے سوچا ہے کہ لوگ بیہوش ہوتے کیوں ہیں؟ اس کی بینادی وجہ یہ ہے کہ ان کے دماغ میں دوران ِ خون کم ہو جاتا ہے۔ اسی لئے اگر کوئی کرسی پر بیٹھا ہو اور اسے ایسا محسوس ہو کہ وہ بیہوش ہونے کو ہے تو اسے چاہئے کہ اپنا سر گھٹنوں کے درمیان میں رکھ دے۔ اس سے کیا ہوگا کہ سر جو ہے وہ دل کے برابر آجائے گا اور یوں سر میں دورانِ خون بہتر ہو جائے گا۔
اگر کوئی کھڑا ہو اور ایسا محسوس ہو کہ وہ بے ہوش ہونے کے قریب ہے تو آپ اسے لٹا دیں، سر کے نیچے کوئی چیز، جیسے پرس وغیرہ، رکھ کر اسے تھوڑا سا اونچا کر دیں اور پاؤں کے نیچے بھی تقریباََ ایک فٹ اونچی چیز رکھ دیں تاکہ دماغ کی جانب خون کی رفتار تیز ہو سکے۔ اس کے بعد اگر مریض بے ہوش ہو جائے تو فوراََ ایمبولنس بلانے کا بندوبست کریں۔
سر چکرانے یا بے ہوش ہونے کی کئی وجوہات ممکن ہیں اور مندرجہ ذیل میں کوئی شے بھی اس کی متحرک ہو سکتی ہے:
1۔ کچھ لوگ بیٹھے بیٹھے اچانک اٹھ کھڑے ہوں تو انہیں چکر آ جاتا ہے
2۔ کچھ لوگ خون دیکھ کر چکرا جاتے ہیں
3۔ بہت زوردار کھانسی سے بھی ایسا ہو سکتا ہے
4۔ ذہنی پریشانی بھی اس کا سبب بن سکتی ہے
(میڈیکل نیوز ٹوڈے سے ماخوذ
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|