MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Islamic Issues And Topics
»
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!
|
 |
Banned
|
|
Posts: 2,675
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
خطرہ حرم اور حجاب سے ہے
مغربی ممالک کے حکمران خواہ کوئی جواز پیش کریں،لیکن ان پابندیوں کا اصل سبب یہ ہے کہ انہیں اسلام کے تصور حیا اور حجاب سے خوف لاحق ہے،جو دنیا بھر کے اندر خواتین میں اسلام کے فروغ کا سبب بن رہا ہے۔حجاب کی اس قوت کا راز یہ ہے کہ حجاب محض کسی عورت کا انفرادی عمل نہیں ہوتا،بلکہ ایک تہذیب کا اعلان اور عقیدے کا اظہار ہوتا ہے ۔
لہٰذا اسلام جب انسان اور انسانی معاشرے کو اعلیٰ تہذیبی اقدار سے مزین کرتا ہے، تو یہ چیز مغرب کو خلافِ فطرت محسوس ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے مغرب اسلام کے خاندانی نظام اور قوانین حجاب کو بھی تسلیم کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ملکوں ملکوں حجاب پر پابندی کے قوانین منظور کرائے جا رہے ہیں۔مغرب کی انسانیت کے شرف سے محرومی کی دلیل یہ ہے کہ عورت کی بے لباسی اور اسے بکاﺅ مال بنا دیئے جانے کے خلاف تو کسی اخلاقی حد بندی کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی،لیکن اگر مسلمان خاتون ایک رومال سے اپنا سر ڈھانپ لیتی ہے تو یہ عمل قانونی جرم بن جاتا ہے۔
دیکھا جائے تو حجاب کے خلاف عالمی مہم کے پیچھے جہاں سیکولر لابی کی جارحانہ پالیسی کار فرما ہے،وہاں سرمایہ دارانہ استعمار کے مفادات بھی وابستہ ہیں۔ میک اپ اور کاسمیٹک انڈسٹری جو صرف امریکا میں سالانہ 8 بلین ڈالر کماتی ہے اور عالمی منڈی میں سالانہ 19 بلین ڈالر کا کاروبار کرتی ہی،وہ آخر یہ بات کیسے قبول کر سکتی ہے کہ خواتین اپنے جسم،بال اور چہرے کو چھپا کر رکھیں۔ظاہر ہے کہ جو خواتین باحجاب گھر سے باہر نکلتی ہیں،وہ اپنی غیر معمولی تزئین و آرائش کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔ لہٰذا مغرب میں خواتین کے اندر تیزی سے پھیلتا ہوا اسلام اور حجاب کی مقبولیت،سرمایہ دارانہ استعمار کو اپنے لیے خطرے کی گھنٹی لگنے لگی ہے۔اتنا تو سب جانتے ہیں کہ مغربی ممالک کے اندر حجاب کے خلاف کریک ڈاﺅن سراسر غیرمنطقی اور تعصب پر مبنی ہے۔
اب تک فرانس، بلجیم، ہالینڈ، اٹلی اور ڈنمارک جیسے خالص سیکولر ممالک کے اندر حجاب کا استعمال قانونی جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ بلجیم کی تو کل آبادی کا صرف 4 فیصد حصہ مسلمان ہیں، جن میں حجاب استعمال کرنے والی خواتین صرف 100 ہیں۔ محض ایک سو نفوس پورے ملک کے لیے آخر کیا مشکل پیدا کر لیتی! یہ سیکولر بے چارے اسلامی شعائر کا ہلکا سا عکس بھی برداشت کرنے کی قوت نہیں رکھتے۔ اب ان ممالک کے حکمران خواہ کوئی جواز پیش کریں، لیکن ان پابندیوں کا اصل سبب یہ ہے کہ انہیں اسلام کے تصور حیا اور حجاب سے خوف لاحق ہے، جو دنیا بھر کے اندر خواتین میں اسلام کے فروغ کا سبب بن رہا ہے۔ حجاب کی اس قوت کا راز یہ ہے کہ حجاب محض کسی عورت کا انفرادی عمل نہیں ہوتا، بلکہ ایک تہذیب کا اعلان اور عقیدے کا اظہار ہوتا ہے۔
جاری ہے


بشکریہ روزنامہ جسارت
Last edited by RAJA_PAKIBOY; 12-12-2010 at 03:36 PM..
|
|
|
Posts: 19,769
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 40
Country:
Join Date: Dec 2010
Gender:
|
|
|
Banned
|
|
Posts: 2,675
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Gender:
|
|
Geo Salamat Raho Sada Kush Raho Maula Aap Logo Ko Salamt Rakhey---Ameeeeeeeeeen
|