مہید - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Islam » Quran » مہید
Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!!

Advertisement
Post New Thread  Reply
 
Thread Tools Display Modes
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default مہید - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-23-2010, 11:01 AM

تمہید



دین اللہ تعالی کی ہدایت ہے جو اس نے پہلے انسان کی فطرت میں الہام فرمائی اور اس کے بعد اس کی تمام تفصیلات کے ساتھ اپنے پیغمبروں کی وساطت سے انسان کو دی ہے۔ اس سلسلہ کے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ چنانچہ دین کا تنہا ماخذ اس زمین پر اب محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی ذات والا صفات ہے۔ یہ صرف انھی کی ہستی ہے کہ جس سے قیامت تک بنی آدم کو ان کے پروردگار کی ہدایت میسر ہو سکتی اور یہ صرف انھی کا مقام ہے کہ اپنے قول و فعل اور تقریر و تصویب سے وہ جس چیز کو دین قرار دیں، وہی اب رہتی دنیا تک دین حق قرار پائے:



هُوَ الَّذِي بَعَثَ فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ۔

(الجمعہ 62: 2)

"وہی ذات ہے جس نے ان امیوں میں ایک رسول انھی میں سے اٹھایا ہے جو اس کی آیتیں ان پر تلاوت کرتا ہے اور ان کا تزکیہ کرتا ہے اور (اس کے لیے) انھیں قانون اور حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔"



یہی قانون و حکمت وہ دین حق ہے جسے "اسلام" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ اس کے ماخذ کی تفصیل ہم اس طرح کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ دین آپ کے صحابہ کے اجماع اور قولی و عملی تواتر سے منتقل ہوا اور دو صورتوں میں ہم تک پہنچا ہے:



1۔ قرآن مجید



2۔ سنت



قرآن مجید کے بارے میں ہر مسلمان اس حقیقت سے واقف ہے کہ یہ وہ کتاب ہے جو اللہ تعالی نے اپنے آخری پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی ہے، اور اپنے نزول کے بعد سے آج تک مسلمانوں کے پاس ان کی طرف سے بالاجماع اس صراحت کے ساتھ موجود ہے کہ یہی وہ کتاب ہے جو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی اور جسے آپ کے صحابہ نے اپنے اجماع اور قولی تواتر کے ذریعے سے پوری حفاظت کے ساتھ بغیر کسی ادنی تغیر کے دنیا کو منتقل کیا ہے۔



سنت سے ہماری مراد دین ابراہیمی کی وہ روایت ہے جسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی تجدید و اصلاح کے بعد اور اس میں بعض اضافوں کے ساتھ اپنے ماننے والوں میں دین کی حیثیت سے جاری فرمایا ہے۔ قرآن میں اس کا حکم آپ کے لیے اس طرح بیان ہوا ہے:



ثُمَّ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ أَنِ اتَّبِعْ مِلَّةَ إِبْرَاهِيمَ حَنِيفًا وَمَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ۔ (النحل16: 123)

"پھر ہم نے تمھیں وحی کی کہ ملت ابراہیم کی پیروی کرو جو بالکل یک سو تھا اور مشرکوں میں سے نہیں تھا۔"



اس ذریعے سے جو دین ہمیں ملا ہے، وہ یہ ہے:



عبادات

1۔ نماز۔ 2۔ زکوۃ اور صدقۂ فطر۔ 3۔ روزہ و اعتکاف۔ 4۔ حج و عمرہ۔ 5۔ قربانی اور ایام تشریق کی تکبیریں۔



معاشرت

1۔ نکاح و طلاق اور ان کے متعلقات۔ 2۔حیض و نفاس میں زن و شو کے تعلق سے اجتناب۔



خورونوش

1۔ سؤر، خون، مردار اور خدا کے سوا کسی اور کے نام پر ذبح کیے گئے جانور کی حرمت۔ 2۔ اللہ کا نام لے کر جانوروں کا تذکیہ۔



رسوم و آداب

1۔ اللہ کا نام لے کر اور دائیں ہاتھ سے کھانا پینا۔ 2۔ ملاقات کے موقع پر 'السلام علیکم' اور اس کا جواب۔ 3۔ چھینک آنے پر 'الحمدللہ' اور اس کے جواب میں 'یرحمک اللہ'۔ 4۔ نومولود کے دائیں کان میں اذان اور بائیں میں اقامت۔ 5۔ مو نچھیں پست رکھنا۔ 6۔ زیر ناف کے بال کاٹنا۔ 7۔ بغل کے بال صاف کرنا۔ 8۔ بڑھے ہوئے ناخن کاٹنا۔ 9۔ لڑکوں کا ختنہ کرنا۔ 10۔ ناک، منہ اور دانتوں کی صفائی۔11۔ استنجا۔ 12۔ حیض و نفاس کے بعد غسل۔ 13۔غسل جنابت۔ 14۔ میت کا غسل۔ 15۔ تجہیز و تکفین۔ 16۔تدفین۔ 17۔عید الفطر۔ 18۔ عید الاضحی۔



سنت یہی ہے اور اس کے بارے میں یہ بالکل قطعی ہے کہ ثبوت کے اعتبار سے اس میں اور قرآن مجید میں کوئی فرق نہیں ہے۔ وہ جس طرح صحابہ کے اجماع اور قولی تواتر سے ملا ہے، یہ اسی طرح ان کے اجماع اور عملی تواتر سے ملی ہے اور قرآن ہی کی طرح ہر دور میں مسلمانوں کے اجماع سے ثابت قرار پائی ہے، لہذا اس کے بارے میں اب کسی بحث و نزاع کے لیے کوئی گنجایش نہیں ہے۔



دین لاریب، انھی دو صورتوں میں ہے۔ ان کے علاوہ کوئی چیز دین ہے، نہ اسے دین قرار دیا جا سکتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل اور تقریر و تصویب کے اخبار آحاد جنھیں بالعموم "حدیث" کہا جاتا ہے، ان کے بارے میں ہمارا نقطۂ نظر یہ ہے کہ ان سے جو علم حاصل ہوتا ہے، وہ کبھی درجۂ یقین کو نہیں پہنچتا، اس لیے دین میں ان سے کسی عقیدہ و عمل کا اضافہ بھی نہیں ہوتا۔ دین سے متعلق جو چیزیں ان میں آتی ہیں، وہ درحقیقت، قرآن و سنت میں محصور اسی دین کی تفہیم و تبیین اور اس پر عمل کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کا بیان ہیں۔ حدیث کا دائرہ یہی ہے۔ چنانچہ دین کی حیثیت سے اس دائرے سے باہر کی کوئی چیز نہ حدیث ہو سکتی ہے اور نہ محض حدیث کی بنیاد پر اسے قبول کیا جا سکتا ہے۔



اس دائرے کے اندر، البتہ اس کی حجت ہر اس شخص پر قائم ہو جاتی ہے جو اس کی صحت پر مطمئن ہو جانے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و فعل یا تقریر و تصویب کی حیثیت سے اسے قبول کر لیتا ہے۔ اس سے انحراف پھر اس کے لیے جائز نہیں رہتا، بلکہ ضروری ہو جاتا ہے کہ آپ کا کوئی حکم یا فیصلہ اگر اس میں بیان کیا گیا ہے تو اس کے سامنے سر تسلیم خم کر دے۔

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
(#2)
Old
life2 life2 is offline
 


Posts: 14,313
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi
Gender: Female
Default Re: مہید - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-23-2010, 09:59 PM

jazakallah

 

(#3)
Old
!«╬Ĵamil Malik╬«! !«╬Ĵamil Malik╬«! is offline
 


Posts: 19,769
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender: Male
Default Re: مہید - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   04-28-2010, 07:15 PM

jazakallah

 

(#4)
Old
ღƬαsнι☣Rασ™ ღƬαsнι☣Rασ™ is offline
 


Posts: 29,879
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2010
Gender: Male
Default Re: مہید - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   07-04-2012, 03:43 PM




Jazak Allah
Thanks fOr Shar!ng

 

Post New Thread  Reply

Bookmarks

Tags
مہید


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شرعی  ROSE Quran 8 07-04-2012 01:03 PM
نبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے دور میں ROSE Hadees Shareef 8 02-12-2012 12:24 AM
سوہنی دھرتی اللہ رکھے قدم قدم آباد -|A|- Share Your Favourite Videos 7 06-01-2011 01:18 PM
طبیب ملدے دوا نہیں ملدی ramsha20 Punjabi Poetry 17 05-28-2011 07:29 AM
یہ کون میرے دل میں یہ کہتا ہے کہ میں ہوں ~ Bikhre Lamhe ~ Miscellaneous/Mix Poetry 6 04-09-2009 08:08 PM


All times are GMT +5. The time now is 08:12 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG