Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() عن
أبی ھریرة رضی اللہ عنہ قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : أفضل الصیام بعد رمضان شہر اللہ المحرم وأفضل الصلاة بعد الفریضة صلاة اللیل ( صحیح مسلم: ١١٦٣ الصیام ، سنن ابو داود: ٢٤٢٩ الصوم، سنن الترمذی:٧٤٠٠ الصوم ) ترجمہ : حضرت ابو ہریرة رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فریا: رمضان المبارک کے بعد سے سب زیادہ فضیلت والا روزہ اللہ کے مہینے محرم کا روزہ ہے اور فرض نمازوں کے بعد سب سے زیادة فضیلت والی نماز رات کی نماز ]تہجد[ہے ۔ صحیح مسلم ، سنن ابو داود، سنن الترمذی ترشیح : اللہ تباک وتعالی نے سال کو بارہ مہینوں میں تقسیم کیا ہے اور ان بارہ مہینوں سے چار مہینے حرمت واحترام والے بنائے ہیں جنمیں عمومی طور پر نیک عمل کی ترغیب وی اور برے اعمال سے روکا ہے، ارشاد باری تعالی ہے '' ان عدة الشہور عند اللہ اثنا عشر شہرا فی کتاب اللہ یوم خلق السماوات والأرض منہا أربعةحرم ذلک الدین القیم فلا تظلموا فیھن انفسکم وقاتلوا المشرکین کافة کما یقاتلونکم کافة واعلموا أن اللہ مع المتقین'' التوبة جس دن اللہ تعالی نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اس دن سے اللہ کے نوشتہ کے مطابق اللہ کے یہاں مہینوں کی تعداد بارہ ہی ہے ، جن میں چار مہینے حرمت والے ہیں ، یہی مستقل ضابطہ ہے، لہذا ان مہینوں میں اپنے اوپر ظلم نہ کرو اور مشرکوں سے سب ملکر لڑو جیسے وہ تم سے ملکر لڑتے ہیں اور جان لو کہ اللہ پر ہیز گاروں کے ساتھ ہے ۔ ان چار مہینوں میں سب سے پہلا مہینہ محرم کا ہے اور بہت سے علماء کے نزدیک احترام والے مہینوں میں یہ سب سے افضل ہے کیونکہ اللہ تبارک وتعالی نے اسی مہینہ سے اسلامی سال کی ابتدا فرمائی ہے ، اس مہینہ میں نفلی روزہ رکھنے کو اور مہینوں پر نفلی روزہ سے افضل قرار دیا ہے ، اس مہینہ کی نسبت اللہ تبارک وتعالی نے اپنی طرف فرمائی ہے جیسا کہ زیر بحث حدیث میں ہے '' اللہ تعالی کا مہینہ محرم''۔ اسی ماہ کی دس تاریخ کو عاشوراء کا مبارک دن ہے جسکا روزہ سال بھرکے گناہوں کا کفارہ ہے ، وغیرہ اللہ تبارک وتعالی نے ہر افضل مہینہ میں کچھ مخصوص عبادتیں اور نیک اعمال متعین فرمائے ہیں جنکے اہتمام سے بندہ اللہ تبارک کاقرب حاصل کرلیتا ہے ۔ ماہ محرم کے چند مخصوص اعمال ١۔ کثرت سے نفلی روزے : جیسا کہ زیر بحث حدیث سے واضح ہے ، اس مہینہ میں نفلی روزہ اور دنوں میں نفلی روزہ سے افضل کیوں ہے ؟ اہل علم نے اسکی دو بڑی اہم وجہ ذکرکی ہے ۔ ١۔ چونکہ اس ماہ کو خصوصی طور پر '' اللہ کا مہینہ '' قرار دیا گیا ہے ، لہذا جو عمل اللہ تبارک وتعالی کو جسقدر زیادہ محبوب اور ریاء و نمود سے جسقدر زیادہ دور ہو اس ماہ میں مشروع قرار دیا گیا ہے ، کیونکہ وقت ، جگہ اور حالت کے لحاظ سے کسی نیک عمل کی اہمیت بھی بڑھ جاتی ہے ۔ ٢۔ اس مبارک ماہ ہیں کثرت سے نفلی روزہ رکھنے کی مشروعیت کی دوسری وجہ یہ ہے کہ سال کی ابتدا کسی ایسے نیک عمل سے ہو نی چاہئے جو اس ماہ وسال کے خالق ومالک کو زیادہ محبوب ہو ، جسطرح کہ دن کی ابتدا میں ذکر واذکار اور نماز وغیرہ کی ترغیب حدیث و قران میں وارد ہے ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اللہ تعالی فرماتاہے : اے آدم کے بیٹے ! تو میری رضا کیلئے دن کے ابتدائی حصے میں چار رکعت پڑھ لے میں آخری حصے تک تیری طرف سے کفایت کرروں گا الترمذی واحمد ٢۔ گناہوں سے پرہیز : ایک مومن کی شان یہ ہے کہ وہ ہر وقت اپنے ومربی کی نافرمانی سے بچتا رہے خاصکر مبارک اور فضیلت والے ایام واوقات میں گناہ ونا فرمانی سے پرہیز کا خصوصی اہتمام کرتا رہے چنانچہ اللہ تعالی حرمت والے مہینوں کے ذکر کے بعد فرماتا ہے کہ '' فلا تظلموا فیھن انفسکم'' ان مہینوں میں تم اپنے اوپر ظلم نہ کرو۔ کیونکہ ان مہینوں میں گناہ کرنا اور مہینوں کے مقابلے میں زیادہ برا ہے ۔ ٣۔ توبہ واستغفار : یہ مبارک مہینہ ہے ، اللہ تعالی کے نزدیک بڑا محبوب مہینہ اس ماہ پر روزہ رکھکر ، نیک عمل اور گناہ سے پر ہیز کرکے اگر کوئی بندۂ مومن اللہ تعالی کے حضور اپنے گناہوں سے سچی توبہ کرتا ہے تو قوی امید ہے کہ ایسے شخص کی توبہ ضرور قبول ہو گی، ایک حدیث میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا گیا ہے کہ اس ماہ میں اللہ تعالی نے ایک قوم کی توبہ قبول کی ہے اور دوسری قوموں کی توبہ بھی قبول فرمائے گا۔ مسند احمد ، سنن الترمذی بروایت علی بن ابی طالب ٤۔ عاشوراء کا روزہ : خصوصی طور پر دسویں کا محرم کا روزہ ترک نہ کرنا چاہئے کیونکہ یہ ایک دن کا روزہ بندے کے سال بھر کے گناہوں کا کفارہ ہے ، ارشاد نبوی ہے: میں امید رکھتا ہوں کہ عاشوراء کا روزہ پچھلے ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہو صحیح مسلم بروایت ابو قتادہ فوائد: ١۔ ماہ محرم کی فضیلت ۔ ٢۔ ماہ محرم میں کثرت سے نفلی روزہ کی فضیلت ۔ ٣۔ روزہ اللہ تعالی کے نزدیک ایک محبوب عمل ہے۔ ٤۔ عاشوراء کے روزہ کی فضیلت ، لیکن یہ ضروری ہے کہ عاشوراء کے ساتھ اس سے ایک دن قبل یا ایک دن کے بعدکا بھی روزہ رکھائے
|
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
|
(#3)
![]() |
|
|||
|
(#4)
![]() |
|
|||
|
(#5)
![]() |
|
|||
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
روزہ, محرم, کا, muharram, roza |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 9 | 02-05-2012 12:25 PM |
امریکی سفیر کی مزار شریف حاضری لاہور | -|A|- | Pics And Images | 3 | 12-02-2011 05:34 PM |
’ممبئی سازش کا کچھ حصہ پاکستان میں تیار ہوا | -|A|- | Political Issues Of Pakistan | 11 | 08-05-2011 10:00 AM |
’ملیریا ادویات کا مچھروں پر اثر کم ہوا‘ | -|A|- | Computer and Information Technology | 6 | 01-28-2011 09:03 PM |
احمد شہزاد اور اظہر کی سنچریاں | -|A|- | Sports | 0 | 02-18-2009 12:21 AM |