آسٹریلیا پہلا میچ ہار گیا - MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community

link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link | link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link| link|
MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community » Sports » Sports » آسٹریلیا پہلا میچ ہار گیا
Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!!

Advertisement
 
 
Thread Tools Display Modes
Prev Previous Post   Next Post Next
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
cool آسٹریلیا پہلا میچ ہار گیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-07-2009, 03:48 PM

آسٹریلیا پہلا میچ ہار گیا

کرس گیل نے اٹھاسی رن بنائے

ٹونٹی ٹونٹی عالمی کپ میں ہفتے کو کھیلے جانے والے میچوں میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو اور نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کردو دو پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔

ان تینوں میچوں میں آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کا مقابلہ سب سے دلچسپ رہا جس میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر ایک سو انہتر رن بنائے تھے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم نے بھی دفاعی چیمپیئن انڈیا سے خوب مقابلہ کیا لیکن آخر میں انڈیا بنگلہ دیش سے پچیس رن سے جیت گیا۔ انڈیا کی جیت میں یورج کی جارحانہ بیٹنگ اوراسپن بالر پراگیان اوجھا نے اہم کردار ادا کیا۔

انڈیا کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر اس میچ میں پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کے لیے ایک سو اکاسی رن کا ایک مشکل ہدف طے کیا۔ انڈیا کی اننگز میں یوراج نمایاں رہے اور ان کے جارحانہ اکتالیس رن نے جو انہوں نے صرف اٹھارہ گیندوں پر بنائے انڈیا کو ایک سو اسی رن تک پہنچنے میں بہت مدد کی۔

بنگلہ دیش کی ا ننگز میں سب ہی بلے بازوں نے جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کچھ غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلے جو انہیں مہنگے پڑے اورانڈیا کو کئی وکٹیں بڑی آسانی سے حاصل ہو گئیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ اوور میں آٹھ ووکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچپن رن بنا سکی۔

انڈیا کے نئے اسپن بالر پراگیان اوجھا بنگلہ دیش کے بلے بازوں کے غیر ذمہ دارانہ شاٹش کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا اور انہوں نے اکیس رن کے عوض چار ووکٹیں حاصل کئیں۔ اس کارکردگی کی بنیاد پر انہیں مین آف دی میچ کا اعزاز بھی دیا گیا۔


اس سے پہلے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کو میچ جیتنے کے لیے ایک سو انہتر رن کا ہدف ملا تھا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف سولہویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر بآسانی پورا کر لیا۔ اس نے ایک سو بہتر رن بنائے۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی طرف سے پہلی کی شراکت میں ایک سو تینتیس رن بنے۔ کرس گیل نے چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے پچاس گیندوں پر اٹھاسی رن بنائے۔ ان کے ساتھ اوپنر فلیچر نے ترپن رن بنائے۔

آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور تریسٹھ وارنر نے بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی طرف سے ٹیلر، ایڈورڈز اور براوو نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

نیوزی لینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے سات اوور تک محدود کر دیا گیا تھا۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف سات اوور میں چار ووکٹوں کے نقصان پر نواسی رن بنا کر ایک مشکل کھڑی کر دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے قدرے مشکل سے یہ ہدف تین ووکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links
 

Bookmarks

Tags
میچ, پہلا, گیا, ہار


Posting Rules
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts

BB code is On
Smilies are On
[IMG] code is On
HTML code is Off

Similar Threads
Thread Thread Starter Forum Replies Last Post
کرم ایجنسی میں امریکی میزائل حملہ، اٹھارہ -|A|- Political Issues Of Pakistan 9 02-05-2012 12:25 PM
باربی ڈال پچاس سال کی ہوگئی -|A|- Miscellaneous 3 01-27-2012 11:01 AM
سنسنی خیز مقابلہ، آسٹریلیا فاتح -|A|- Sports 3 01-15-2012 11:42 PM
جنوبی افریقہ میں آئی پی ایل کا آغاز -|A|- Sports 10 01-15-2012 11:39 PM
اسامہ امریکی ایجنٹ تھا، امریکا سے پوچھا ج -|A|- Political Issues Of Pakistan 0 05-22-2009 06:40 PM


All times are GMT +5. The time now is 11:25 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.

All the logos and copyrights are the property of their respective owners. All stuff found on this site is posted by members / users and displayed here as they are believed to be in the "public domain". If you are the rightful owner of any content posted here, and object to them being displayed, please contact us and it will be removed promptly.

Nav Item BG