MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Islam
»
Islamic Issues And Topics
»
بہتر طریقہ
Islamic Issues And Topics !!! Post Islamic Issues And Topics Here !!!
|
 |
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
ایک نو عمر عرب لڑکا مکہ کی منڈی میں بطورغلام فروخت ہوا ۔اس کا نام زید بن حارث تھا اور اس کا تعلق شمالی عرب کے ایک بڑے قبیلہ کلب سے تھا۔ اس لڑکے کو بنو کلب کے ایک ہمسایہ قبیلہ نے ایک تصادم کے د وران گرفتا ر کر لیا تھا اور مکہ لا کر فروخت کر دیا ۔یہ لڑکا بڑا حسین اور دانشمند تھا بی بی خدیجہ رضی اللہ عنہ نے اسے خرید لیا اور اسے اپنے شوہر کی خدمت میں بطور ذاتی ملازم کے پیش کیا۔اس لڑکے کے غمزدہ باپ جو اپنے قبیلہ کے سردا ر تھا،بیٹے کی تلاش میں دور دور تک مارا مارا پھر تا رہا اور با لاخر اسے معلوم ہوا کہ اس کا بیٹا کہاں ہے وہ بھاری رقم لے کر پہنچا تا کہ زرِ فدیہ ادا کر کے بچے کو آزاد کر ائے جب وہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم اس کی بپتا سے بے حد متاثر ہوئے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا بچے کو یوں واپس خرید نے کی نسبت ایک اور بہتر طریقہ بھی ہے وہ یہ کہ میں خود بچے سے پوچھ لیتا ہوں۔ اگر وہ آپ کے ساتھ جانا چاہے آپ ایک کوڑی ادا کئے بغیر اپنے بیٹے کو لے جا سکتے ہیں ۔ اس کے بعد رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید کو بلایا، وہ فوراً ہی حاضری خدمت ہوا اور اپنے باپ کو پہچان لیا۔ جب رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے زید سے جانے کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے بلا توقف جواب دیا۔ آپ نے مجھ سے جو محبت بھرا سلوک کیا ہے اس کے بعد میں آپ کے ہاں بطورِ غلام رہنے کو اپنے باپ کے گھر بطورِ آقا زندگی گذار نے پر ترجیح دیتا ہوں۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم اس رقت انگیزجواب سے بے حد متاثر ہو ئے انھوں نے لڑکے کا ہاتھ پکڑا اسے کعبہ کے احاطہ میں لے گئے اور سرِ عام اعلان کیا۔ میں زید کو آزاد کرتا ہوں اور آج سے اسے گود لیتا ہو۔ زید کے والد حارث تو خالی ہاتھ لوٹے مگر ان کا دل اپنے بیٹے کی پرورش کے ضمن میں اطمینان سے پُر تھا
|
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|
|
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:18 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.