 |
|
|
Posts: 648
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender:
|
|
سعودی عرب۔۔۔۔اسی کا سوچ رہی تھی آج ۔
دوستو یہ تو سچ ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو سستا تیل اور رقم فراہم کی ہے ۔۔ہمارے نیوکلیئر ہتھیاروں کو بھی فنانس کیا ہے ۔۔لیکن ہمارے روایتی رقیب ملک ہندوستان سے بھی اس کے تعلقات اچھے رہے ہیں ۔۔ اور پاکستان کو اس پر کوئ اعتراض نہیں رہا ہے یا اس کو دخل اندازی کی اجازت نہیں دی گئ ہے سعودی عرب اور اس کے اثر میں سانس لینے والی امارات ، خلیجی ریاستیں انڈیا کی سب سے بڑی درامد کا ذریعہ رہی ہیں ۔ یہ ایک بہت موثر معاشی ہتھیار ہو سکتا تھا جس کا دباو استعمال کر کے انڈیا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے پر راغب کیا جا سکتا تھا ۔ جس کو ہم اپنے مرنے جینے اور نہ جانے کس کس کا مسئلہ بتاتے رہے ہیں ۔۔۔لیکن سعودی عرب نے ایسا تو کبھی نہیں کیا ۔۔اس کا تو کوئ نشان ہمیں نظر نہیں آتا ۔ ایسا نہیں کوئ نشان کے انہوں نے کبھی اس کا ذکر تک انڈیا سے کیا ہو ۔۔۔تو بس پھر ۔٫٫ اس طرح کی ہوتی ہیں ممالک کی خارجہ پالیسیاں ۔۔۔۔۔۔یہ جو پاکستان پر شدید دباو ڈال رہے ہیں کہ ایران کے خلاف صف آرا ہو جایں تو یہ انصاف نہیں ہے ۔۔
ان کو پاکستان کی مسلکی ڈیموگرافی کا یا تو علم نہیں ہے اور یا یہ اس کو خاطر میں نہیں لاتے ۔۔کس قدر افسوس کی بات ہے ۔۔آج ہم اجتماعات میں " تمام سنی متحد ہیں " جیسی لغویات سن رہے ہیں ۔ ایک ایسی ریاست میں جہاں گزشتہ پالیسی سازوں کے اندھے پن کے باعث شیعوں کی ٹارگیٹ کلنگ ہوتی رہی ہو ۔۔یہ کس قسم کا دعوی ہے ؟ تمام سنی تو صرف اس بات پر متحد ہو سکتے ہیں کہ یہ دھماکے اور ٹارگیٹ کلنگ اب نہ ہو نہ ہو نہ ہو
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 05:28 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.