MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
The World of Information
»
MobiLe Zone
»
Nokia
»
NOkia Connecting with MicrosOft
Nokia Discuss about nokia phone softwares, codes, features, nokia mobile prices,problems and solutions
|
 |
|
|
Posts: 43,615
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2010
Location: © ℓ ợ Ş ệ → тớ → µг ↔ ♥
Gender:
|
|

دنیا کی سب سے بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ نے موبائل فون بنانے کے لئے شہرت یافتہ کمپنی نوکیا کو خریدنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان جو کہ دونوں کمپنیوں نے مشترکہ طور پر جاری کیا ہے، کے مطابق مائیکروسافٹ، نوکیا کا موبائل فونز بنانے والا یونٹ 7.2 ارب ڈالر میں خریدے گا اور یہ خریداری 2014کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کرلی جائے گی۔ خریداری کی اس کل رقم میں سے 5 ارب ڈالر نوکیا کے ڈیوائسز اینڈ سروسز یونٹ جبکہ 2.2 ارب ڈالر نوکیا کی ملکیت پیٹنٹس کی خریداری کے لئے ہیں۔ان یونٹس میں کام کرنے والے تمام ملازمین بھی مائیکروسافٹ کی چھتری تلے آجائیں گے۔
نوکیا اور مائیکروسافٹ دونوں ہی گزشتہ چند سالوں سے شدید دباؤ میں ہیں اور دونوں ہی مارکیٹس میں اپنی مضبوط پوزیشن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مائیکروسافٹ ، اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹس کے عام ہوجانے کی وجہ سے شدید مشکلات کا شکار ہے اور اس کا اسمارٹ فونز کے لئے مخصوص آپریٹنگ سسٹم ، گوگل اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کی موجودگی میں مارکیٹ کا بڑا حصہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اس کی ایک وجہ مائیکروسافٹ کا تاخیر سے اس مارکیٹ میں داخل ہونا ہے۔ دوسری جانب سام سنگ اور ایپل نے اپنے جدید اور منفرد اسمارٹ فونز کے ذریعے نوکیا کی ناک میں دم کررکھا ہے۔ نوکیا جو موبائل فونز کی مارکیٹ میں 80 فی صد حصے کا مالک تھا، اب بامشکل تمام 20 فی صد حصے کا ہی حقدار ہے۔
مائیکروسافٹ کو امید ہے کہ نوکیا کے موبائل فون بنانے والے یونٹ کی خریداری سے مائیکروسافٹ کی موبائل فون مارکیٹ میں ساکھ اور حصہ بہتر ہوگا اور اس کی ترجیحات کی سمت بھی متعین ہوسکے گی۔
مائیکروسافٹ کی تاریخ میں یہ مالیت کے اعتبار سے دوسری بڑی خریداری ہے۔ اس سے پہلے مائیکروسافٹ نے مئی 2011ء میں اسکائپ کو 9.3 ارب ڈالر میں خریدا تھا۔
نوکیا کے ساتھ یہ ڈیل مائیکروسافٹ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اسٹیو بالمر جنہوں نے گزشتہ ماہ ہی اعلان کیا تھا کہ وہ اگلے 12 ماہ کے دوران ریٹائر ہوجائیں گے، کی چند اہم ترین ڈیلز میں سے ایک ہے۔

დ∫დ→◄●♥●►↔ǺήĐằŽ~◊Ệ◊~ßάΫǻЙ↔◄●♥●►←დ∫დ
|
|
|
Posts: 1,142
Country:
Star Sign:
Join Date: May 2013
Location: sialkot
Gender:
|
|
very niceeeeee
[IMG]  [/IMG]
aao alam madhoshi main aik sajda karain
log kahty hain sagar ko khuda yad nahin
|
|
|
Posts: 7,569
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2012
Location: Dream Land
Gender:
|
|
|