| Urdu Literature !Share About Urdu Literature Here ! |
| Advertisement |
![]() |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
(#1)
|
|
|||
Show Printable Version
Email this Page
10-29-2014, 10:51 AM
اللّٰہ ہی روزی دینے والا ھے_________!!
حاتم الاصم رحمتہ اللّٰہ علیہ اپنے وقت کے بہت نیک آدمی تھے۔ حج کا ارادہ کیا تو اپنے بچوں کو اطلاع کہ میں حج کے لئے روانہ ہورہا ہوں۔ مالی حالات پہلے ہی گزارہ لائق تھے ، اب گھر کا واحد کمانے والا حج کیلئے جارہا تھا تو سوال یہ تھا کہ ان کا کون والی وارث ہوگا اور گھریلو اخراجات کیسے پورے ہونگے؟؟ بچوں نے عرض کی کہ "ابا جان آپ حج پر جارہے ہیں مگر ہمیں کس کے سپرد کرکے جا رہے ہیں؟ " اس سے پہلے کہ حاتم ان کو کوئی جواب دیتے، ان کی بیٹی پکار اٹھی؛ " بھائیوں ! ہمارے رزق کا ذمہ دار ہمارا والد نہیں بلکہ ہمارا رب ہے اور وہ ہمیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ کیونکہ ہمارے والد محترم ہمیں اللّٰہ کے سپرد کرکے جارہے ہیں۔" حاتم الاصم رحمتہ اللٌٰہ علیہ حج کے لئے روانہ ہوگئے، کچھ دنوں کے بعد گھر میں خوراک ختم ہوگئ ، اور بچوں نے رات فاقے کی حالت میں گزاری۔ اگلے دن اتفاق ایسا ہوا کہ حاکم وقت کسی لڑائی سے وآپس آرہا تھا۔ حاتم کے گھر کے قریب سے گزراتو اس کو پیاس محسوس ہوئی ۔ اس نے ساتھیوں سے پانی مانگا۔ حاتم کا گھر قریب تھا۔ انہوں نے اس کا دروازہ کھٹکٹا اور پانی طلب کیا۔بچوں نے فوراً پانی مہیا کردیا۔ حاکم نے پانی پینے کے بعد پوچھا کہ یہ گھر کس کا ہے؟ بتایا گیا کہ "حاتم الاصم کا ہے۔" اس نے دراہم سے بھری ہوئی ایک تھیلی نکالی اور اسے حاتم کے گھر میں پھینک دیا۔ حاکم نے اپنے ساتھیوں سے کہا:"جو بھی مجھ سے محبت کرتا ہے اسے چاہئے کہ وہ میری اقتدا میں درہم ودینار اس گھر میں پھینکنا شروع کردئیے۔ چند منٹوں میں دولت کی بارش شروع ہوگئی.. اہل خانہ نے جب اس دولت کو دیکھا تو نہایت خوش ہوئے کہ کہاں فقر وفاقہ اور کہاں درہم ودینار کی بارش.. ادھر حاتم کی بیٹی نے یہ منظر دیکھ کر رونا شروع کردیا۔ گھروالوں نے اسے ڈانٹا کہ ہمارے گھر میں رحمت کے خزانے کھلے ہیں اور تم رو رہی ہو۔ لڑکی نے جواب دیا..! "اللّٰہ کی مخلوق میں سے ایک فرد کی ہم پر نظر کرم ہوئی ہے اور ہم چند منٹوں میں مالا مال ہوگئے ہیں۔ اگر اس مخلوق کے خالق کی ہم پر نظر کرم ہوجائے تو پھر ہماری تونگری کی کیا حالت ہوگی؟" اللّٰہ اکبر.... واضح رہے کہ حج پر جاتے وقت بچوں کو خرچ دے کر جانا ضروری ہے مگر یہ پرانے بزرگ اللّٰہ سے اپنے مضبوط تعلق اور اس کی ذات پر اہنے بھرپور اعتماد کے باعث کبھی اہل وعیال کو اللّٰہ کے سپرد کرکے چلے جاتے تھے۔ عبدالمالک مجاھد کی کتاب "سنہری کرنیں" سے ماخوذ... *
![]() |
| Sponsored Links |
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| سے, م, کتاب, کی |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| طالبہ کے پرس میں کیا تھا ؟ "ایک رلا دینے وال | PRINCE SHAAN | True Story | 45 | 11-28-2014 03:26 PM |
| ذیابطیس کے مریضوں کے لیے جامن ایک خاص پھل | Rania | Health & Care | 2 | 06-03-2014 03:58 PM |
| ذیابطیس کے مریضوں کے لیے جامن ایک خاص پھل | ROSE | Health & Care | 4 | 05-31-2013 10:05 PM |
| کافی کا استعمال دل کی دھڑکنوں کو بے ترتیب ہ | ROSE | Health & Care | 10 | 05-31-2013 06:40 PM |
| جب چھڑا تذکرہ میرے سرکار کا میرے دل میں نہا | ROSE | Islamic Poetry | 5 | 08-26-2011 06:43 AM |