پاک فوج تیری عظمت و ہمت کو سلام
خدا پاک فوج کو ہر میدان میں کامیاب کرے اور ہمیشہ کی طرح دشمن کے لیے سیسہ پلائی کی دیوار ثابت ہو ۔۔
پاک فوج کے حوالے سے تھوڑی تفصیل
پاک فوج، عسکریہ پاکستان کی سب سے بڑی شاخ ہے. اِس کا سب سے بڑا مقصد مُلک کی ارضی سرحدات کا دِفاع کرنا ہے.
پاک فوج بشمولِ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے دُنیا کی ساتویں بڑی فوج ہے. یہ آزادی کے بعد 1947ء کو وجود میں آئی. اِس کا 619,000 افراد پر مشتمل فعال عملہ ہے جبکہ 528,000 ریزرو ہیں جو 45 سال کی عمر تک خدمات سرانجام دیتے ہیں. پاک فوج، اقوامِ متحدہ کے امن کوششوں میں بھی حصّہ لیتی رہی ہے. افریقی، جنوبی ایشیائی اور عرب ممالک میں دوسرے فوجوں میں پاک فوج کا عملہ بطورِ مشیر شامل ہوتا ہے. پاک فوج کی قیادت جنرل راحیل شریف چیف آف آرمی سٹاف کررہے ہیں جبکہ جنرل راشد محمود چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی زمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں.
مردان: پاکستانی نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے پیچھے نہیں اور خیبرپختونخوا کے ایک باصلاحیت نوجوان نے پاک فوج سے محبت میں جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل اینڈرائڈ ویڈیو گیم بنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے پار ہوتی کے 18 سالہ طالب علم ولید نے گھر میں بیٹھ کر پاک فوج کی محبت میں جدید اینڈرائیڈ ٹیکنالوجی پر مشتمل ویڈیو گیم بنا ڈالا۔ گیم میں سبز وردی پہنا سپاہی دشمنوں کے ٹینکوں کو نشانہ بناتا ہے جب کہ گیم میں مختلف آپریشنز کی عکاسی بھی کی گئی ہے۔
ولید کو صرف 17 سال کی عمر میں مائیکرو سافٹ سر ٹیفائیڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جب کہ وہ خیبر پختونخوا کا پہلا نوجوان ہے جس نے گھر کی چار دیواری میں 6 ماہ کی انتھک محنت سے اینڈرائیڈ گیم بنایا جو نہ صرف پاک فوج کی سماجی ویب سائٹ نے سراہا بلکہ گوگل نے بھی گیم کی خریداری کے لئے مردان کے اس ہونہار طاب علم سے رابطہ کیا ہے۔
نوجوان طالب علم ولید کا کہنا ہے کہ اسے پچپن سے ہی شوق تھا اور اسی لئے یہ ویڈیو گیم بنایا جس کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جب کہ لوگوں نے ولید کی اس تخلیق کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئی ٹی کا تعلیمی معیار بہتر نہ ہونے کے باوجود مردان کے ہونہار طالب علم کی ماہرانہ کاوش قابل تحسین ہے۔
گیم بنانے کا مقصد پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے