Health & Care !!! Post Tips Here For Health & Care !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
||||
![]() ![]() ![]() چند باتیں جو آپ کی نیند کو بھگاتی ہیں اور آپ کے لیے سونا دشوار بنا دیتی ہیں وہ یہ ہیں۔
١۔ آپ کی خواب گاہ میں شور اور تیز روشنی کی موجودگی نیند کی راہ میں رکاوٹ ڈالتی ہے۔ ٢۔ آپ کا بستر آرام دہ نہ ہو تو نیند نہیں آتی ہے یا اگر آپ کا بستر حد سے زیادہ گرم ہو یا از حد سرد ہوتو نیند آنے میں دشواری ہوتی ہے۔ ٣۔ اگر آپ کے سونے جاگنے کے معمولات میں تبدیلی ہوجائے تو بھی آپ کی نیند پر اثر پڑتا ہے۔ ٤۔ اگر آپ جسمانی محنت بہت کم کرتے ہیں اور آرام دہ زندگی بستر کرتے ہیں تو بھی آپ کی نیند پر اثر پڑتا ہے۔ ٥۔ اگر آپ بہت زیادہ غذا لیتے ہیں تو بھی آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے۔ ٦۔ اگر آپ بہت کم کھاتے ہیں تو صبح سویرے آپ کی آنکھ بھوک کی وجہ سے جلدی کھل سکتی ہے۔ ٧۔ سگریٹ نوشی‘ چبانے والے تمباکو کا استعمال کافی یا چائے کی زیادتی بھی آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہے۔ ٨۔ جسمانی درد کی اور تکلیف کی صورت میں بھی نیند پر اثر پڑتا ہے۔ ٩۔ بخار کی کیفیت میں بھی نیند غائب ہوسکتی ہے۔ ١۰۔ جذباتی الجھنیں‘ نفسیاتی پریشانیاں اور ذہنی و جسمانی دبائو سے نیند متاثر ہوتی ہے۔ ١١۔ نفسیاتی امراض مثلاً تشویش کی بیماری‘ اداسی کی بیماری اور جنون و یاسیت کی بیماری سے لے کر شیز و فرینیا کی بیماری تک ہر قسم کی نفسیاتی بیماری میں نیند متاثر ہوتی ہے۔ ١٢۔ مختلف ادویات بھی نیند پر اثر ڈالتی ہیں۔ اب آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ نیند کتنی نازک ہوتی ہے اور بے خوابی کے کتنے سارے اسباب ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا خواب آور ادویات سے بے خوابی کو دور کیا جاسکتا ہے؟ یوں تو خواب آور ادویات ایک زمانے سے استعمال کی جارہی ہیں اور یہ بھی کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ ان ادویات کے استعمال کرنے سے نیند تو آجاتی ہے مگر جاگنے کے بعد طبیعت گری گری رہتی ہے اور مزاج میں چڑچڑاپن بھی پیدا ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ نیند لانے والی دوائیں بہت جلد اپنے اثرات کھو بیٹھتی ہیں اور بعد میں آپ کو نیند لانے کے لیے ان دوائوں کی زیادہ مقدار کی ضرورت پڑنے لگتی ہے اور یوں کچھ دن بعد ان دوائوں کی عادت پڑ جاتی ہے۔
![]() ![]() ![]() |
Sponsored Links |
|
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آپ, جو, نیند, چند, کو, کی, ہیں |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
چاندنی بند کواڑوں میں کہاں اُترے گی؟ | life | Great Urdu Poets&Poetry | 3 | 11-03-2013 10:37 PM |
2 بھارتی جنگی طیاروں کی پاکستانی فضائی حدو | (‘“*JiĢäR*”’) | Political Issues Of Pakistan | 8 | 08-20-2013 08:37 AM |
بولیں بیگم ایک دن کچھ کام کیوں کرتے نہیں | ROSE | Funny Poetry | 6 | 10-17-2012 05:56 PM |
پیشاب کرتے وقت سلام کا جواب نہیں دینا چاہی | ROSE | Hadees Shareef | 6 | 07-14-2012 10:12 AM |
کبھی دامن کبھی پلکیں بھگونا کس کو کہتے ہیں | Zafina | Miscellaneous/Mix Poetry | 5 | 08-19-2011 11:55 PM |