MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
مصر کا المیہ
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
مصر میں ایک نئی طویل المدت آمریت کے قیام کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ اس ماہ کے آخر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی جائے گی۔ فوج کے سابق سربراہ اور مضبوط صدارتی امیدوار فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک سے اخوان المسلمین کا وجود ختم کر دیں گے۔
کسی صدارتی امیدوار کا یہ لب و لہجہ اس کے سیاسی عزائم اور آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ عرب بہار کے بعد مصر اور دیگر عرب ملکوں میں جمہوریت ، آزادی اور انسانی حقوق کی پاسداری کے بارے میں جو ہلکی سے امید پیدا ہوئی تھی وہ اب آخری سسکیاں لے رہی ہے۔ فیلڈ مارشل السیسی نے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز ایک ٹیلی ویژن انٹرویو سے کیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام نے اخوان المسلمین کو مسترد کر دیا ہے اور وہ برسر اقتدار آنے کے بعد یہ یقینی بنائیں گے کہ مصر میں اس تنظیم کا وجود ختم ہو جائے۔
ایک ایسے عہد میں جسے عوامی امنگوں اور حقوق کا دور کہا جاتا ہے ، مصر جیسے اہم ملک میں آمریت کی یہ تیاری اور جبر و استبداد کی یہ دھمکی آمیز گفتگو دنیا بھر میں انسانی حقوق اور مساوات کے لئے کام کرنے والوں کے لئے پریشانی اور تشویش کا موجب ہونی چاہئے۔ ایک ایسے شخص کو جس کے ہاتھ بے گناہ انسانوں کے خون سے رنگے ہیں اور جو اپنے ملک کے ایک منتخب صدر کی حکومت کا تختہ الٹنے کا قصور وار ہے، اس بات کی اجازت نہیں ملنی چاہئے کہ وہ چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ کرتے ہوئے کسی سیاسی یا مذہبی تنظیم سے وابستہ لوگوں کو ختم کرنے کا اعلان کرتا پھرے۔
For more details visit this link > http://www.karwanonline.pk/editorial...gedy-of-egypt/
Pakistan news karwan.no
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 06:49 PM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.