MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
مگر بجلی نہیں ہے!
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
 |
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
گرمیوں کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کا عفریت قابو سے باہر ہو گیا ہے۔ اور مشکلیں مجھ پہ پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں ، کے مصداق اب اس کرب سے گزرنے والے آہ و زاری کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ اس کے باوجود بجلی و پانی کے وزیر مملکت عابد شیر علی دندناتے پھرتے ہیں اور نہ ہی ان کے دعوؤں کی شدت میں کمی آئی ہے۔
یہ تو اب کوئی اسٹیٹ سیکرٹ State Secret نہیں ہے کہ ملک میں بجلی کی پیداوار اس کی کھپت سے کم ہے اور دیگر حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت میں بھی اتنا دم نہیں ہے کہ وہ صورتحال کی بہتری کے لئے اقدامات کر سکے۔ تاہم اس کے لئے حکومت نے یہ اہتمام ضرور کیا ہے کہ اس محکمہ کی وزارت شعلہ بیان مقررین کے حوالے کر دی ہے۔ جو بے خوف ، نتائج سے بے پرواہ اور کسی مقصد کے بغیر بیان جڑ دینے کے ماہر کہے جا سکتے ہیں۔ وزارت پانی و بجلی کا وزیر خواجہ محمد آصف کو مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس جون میں یہ وزارت سنبھالنے کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگرے بیانات کے چھکے لگائے تھے۔ تاہم وزارت دفاع کا اضافی بوجھ ان کے نازک کندھوں پر آ جانے کی وجہ سے اب بجلی کی فراہمی کے حوالے سے بیانات کی حد تک لوگوں کا من شاد کرنے کے لئے عابد شیر علی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
Source news > http://www.karwanonline.pk/editorial...f-electricity/
Pakistan news karwan.no
|
 |
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 04:54 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.