Sports !!! Post News Topics Pictures Of World Sports !!! |
Advertisement |
![]() ![]() |
|
Thread Tools | Display Modes |
(#1)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]()
اسلام آباد ( کاروان ڈیسک) اسکواش کے بین الاقوامی کھلاڑیوں کی تنظیم پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کے بعد ملک میں 6 سال بعد بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کے دروازے ایک مرتبہ پھر کھل گئے ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئروائس مارشل سید رضی نواب نے رواں برس لندن میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کے حکام سے ملاقات کی تھی۔ 3 ماہ سے جاری تگ و دو کے بعد بین الاقوامی تنظیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے پر پابندی اٹھالی لی ہے ۔اس سلسلے میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کو تحریری طور پر بھی آّگاہ کردیا گیا ہے۔ پابندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں جلد ہی بین الاقوامی اسکواش ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی مالیت 25 ہزار امریکی ڈالرز ہوگی۔ دوسری جانب پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئروائس مارشل سید رضی نواب کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر پی ایس اے نے غیرملکی کھلاڑیوں کو پاکستان آنے سے روک رکھا تھا جس کی وجہ سے پاکستان میں بڑے بین الاقوامی ایونٹس کا انعقاد ممکن نہیں تھا۔ پروفیشنل اسکواش فیڈریشن کا یہ فیصلہ پاکستانی قوم کے لئے ایک خوشخبری ہے۔ واضح رہے کہ پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے 2008 میں پاکستان میں سکیورٹی کی مخدوش صورتحال کے باعث غیر ملکی کھلاڑیوں کی یہاں آنے پر پابندی عائد کی تھی
![]() |
Sponsored Links |
|
(#2)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
(#3)
![]() |
|
|||
![]() ![]() ![]() |
![]() ![]() |
Bookmarks |
Tags |
آمد, ختم, پر, کی |
|
|
![]() |
||||
Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
کیا آپ نے بیت اللہ شریف کا ایسا ماڈل دیکھا ہ | bint-e-masroor | Islamic Images And Miracle Pics | 2 | 03-03-2014 04:10 PM |
ایک آیت جس کو پڑھ کر پانچ سو افراد مسلمان ہو & | bint-e-masroor | Say For Islam | 3 | 01-29-2014 11:21 AM |
آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا | ROSE | Hadees Shareef | 3 | 02-13-2013 06:05 PM |
آپ ﷺ کا اللہ تعالی کو خواب میں دیکھنا | ROSE | Hadees Shareef | 1 | 07-14-2012 07:17 AM |
تھاہ لے کے ای واپس مڑیا جدّھر دا رخ کیتا میں | ROSE | Punjabi Poetry | 4 | 07-28-2011 02:57 PM |