|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
دنیا بہت اچھی ہے
ایک روز ہم ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے - میں نے اپنے بابا جی سے پوچھا کہ " جناب دنیا اتنی خراب کیوں ہو گئی ہے ، اتنی مادہ پرست کیوں کر ہو گئی ہے "
تو انہوں نے جواب دیا - " دنیا بہت اچھی ہے - جب ہم اس پر تنگ نظری سے نظر ڈالتے ہیں تو یہ ہمیں تنگ نظر دکھائی دیتی ہے - جب ہم اس پر کمینگی سے نظر دوڑاتے ہیں تو یہ ہمیں کمینی نظر آنے لگتی ہے - جب اسے خود غرضی سے دیکھتے ہیں تو یہ خود غرض ہو جاتی ہے - لیکن جب اسے کھلے دل روشن آنکھ اور محبت بھری نگاہ سے نظر دوڑاتے ہیں تو پھر اسی دنیا میں کیسے پیارے پیارے لوگ نظر آنے لگتے ہیں –
از اشفاق احمد بابا صاحبا
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|