| Quran !!!!Quran ki Nazar Sey!!!! |
| Advertisement |
|
|
Thread Tools | Display Modes |
|
|
|
(#1)
|
|
|||
|
زندگی ۔۔۔ ایک تماشا ۔۔۔ دنیا کی یہ زندگانی تو محض کھیل تماشا ہے ، البتہ سچی زندگی تو آخرت کا گھر ہے ۔۔۔ ۔( العنکبوت : ٦٤)۔ اِن آیات سے یہ مراد نہیں کہ چونکہ دنیا کی زندگی عارضی اور کھیل تماشا ہے لہذا اسے چھوڑ کر ایک طرف ہو جانا چاہئے۔ بلکہ اصل مراد یہ ہے کہ دنیا کی زندگی بہت چھوٹی ہے اور اس کے مقابلے میں آخرت کا گھر ہمیشہ رہنے والا اور بڑا پائیدار ہے۔ یہ چھوٹی سی دنیوی زندگی تو اس لیے عطا کی گئی ہے کہ اُس دائمی زندگی کے لیے سامان کر لیں۔ اب اگر ہم اِس چھوٹی سی زندگی ہی کو منزلِ مقصود بنا کر بیٹھ گئے تو پھر جب یہ ختم ہو جائے گی اور وہ ہمیشہ رہنے والی زندگی شروع ہوگی ۔۔۔ جس کے لیے کچھ تیاری نہ کی ہوگی تو ۔۔۔ سوچئے کہ ۔۔۔ کیسی حسرت و ندامت ہوگی کہ ہم ذریعے کو مقصود بنائے رہے اور مقصود کو بھولے بیٹھے رہے۔ چنانچہ باری تعالیٰ کا فرمان ہے ؛ ۔> ۔۔۔ اور (اچھی) آخرت تو آپ کے رب کے نزدیک (صرف ) پرہیزگاروں کے لیے (ہی) ہے۔ ( الزخرف : ٣٥ ) پھر فرمایا ؛ ۔> ۔۔۔ اور آخرت تو درجوں کی تمیز میں اور بھی بڑھ کر ہے اور فضیلت کے اعتبار سے بھی بہت بڑی ہے۔ ( بنی اسرائیل: ٢١ ) مزید فرمایا ؛ ۔> ۔۔۔ اور جس کا ارادہ آخرت کا ہو اور جیسی کوشش اس کے لیے ہونی چاہئے ، وہ کرتا بھی ہو اور وہ باایمان بھی ہو ، پس یہی لوگ ہیں جن کی کوشش کی اللہ کے ہاں پوری قدردانی کی جائے گی۔ ( بنی اسرائیل: ١٩ ) درحقیقت دنیوی زندگی بڑی مختصر زندگی ہے۔ اپنی کوتاہیوں کے باعث ہم اسے نہ صرف لمبی بلکہ شاید دائمی ہی سمجھتے رہتے ہیں لیکن ۔۔۔ جب یہ دنیوی زندگی ختم ہو جائے گی اور جب آخرت کے احوال پیش آئیں گے تو اُس وقت اِس دنیوی زندگی کا مختصر ہونا صحیح طور پر ذہن نشین ہو جائے گا۔
|
| Sponsored Links |
|
|
| Bookmarks |
| Tags |
| ایک, ۔۔۔ |
| Thread Tools | |
| Display Modes | |
|
|
Similar Threads
|
||||
| Thread | Thread Starter | Forum | Replies | Last Post |
| قرآنی دعاء ۔۔۔۔۔۔ | ROSE | Quran | 2 | 07-06-2012 09:54 PM |
| پیکر عفت و حیا۔۔۔عورت! مقصد تخلیقِ کائنات | Mazhar | Quran | 4 | 07-04-2012 01:16 PM |
| ناخن کی بیماری اور علاج ۔۔۔۔ | ROSE | Beauty Tips | 4 | 07-06-2011 01:38 AM |
| ہجر کے ماہتاب سن۔۔۔۔۔۔۔۔ | khwahish e benam | Miscellaneous/Mix Poetry | 5 | 01-08-2011 11:31 PM |
| 6 ستمبر کے دہشت گردوں کو سلام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ | Mr Champ | Hamara Pakistan | 4 | 12-03-2010 04:27 PM |