MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community
»
Chit Chat
»
General Discussion
»
لشکر جھنگوی:پیپلز پارٹی پر حملوں کی دھمکی
General Discussion This is the forum for your general conversation. Share your interest, ideas, your dreams (about other guppies) or discuss anything not related to above or below forums.
|
|
|
Posts: 264
Country:
Join Date: Mar 2014
Gender:
|
|
کراچی ( کاروان ڈیسک)کالعدم لشکر جھنگوی نے حالیہ دنوں میں مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں اپنے کارکنان کی ہلاکت کو ماورائے عدالت قتل قرار دیتے ہوئے حکومت کو تنبیہ کی ہے کہ ان مقابلوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے یا ان جعلی مقابلوں کو اصلی ثابت کیا جائے ورنا ہم اپنے ہتھیاروں کا رخ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پیپلز پارٹی کی طرف بھی کر دیں گے۔
اس حوالے سے ایک خط حکومت سندھ کے نام جاری کیا گیا ہے۔ خط جاری کرنے والے نے اپنا نام علی سفیان لکھا ہے اور خود کو کالعدم لشکر جھنگوی کا مرکزی ترجمان ظاہر کیا ہے۔
مذکورہ خط میں تحریر ہے کہ کراچی میں حالیہ نام نہاد آپریشن کے دوران بے گناہ سنی نوجوانوں کو گھروں سے حراست میں لئے جانے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں لشکر جھنگوی کا کارکن ظاہر کر کے جعلی مقابلوں میں قتل کیا جا رہا ہے۔ قتل کئے جانے والوں میں گل حسن بلوچ، مقبول احمد، نوید ایوب ، محمد نوید، مفتی خالد، محمد عارف، محمد افضل بلوچ، محمد عرفان بلوچ، حنظلہ بلوچ شامل ہیں۔
اعلامیہ میں تحریر ہے کہ ہم حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ ظلم اور بربریت کے ان واقعات کی جلد از جلد تحقیق کر کے ان میں ملوث درندہ صفت ظالموں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے یا ان جعلی مقابلوں کو اصلی ثابت کیا جائے، بصورت دیگر ہم یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے کہ ہم اپنے ہتھیاروں کا رخ سندھ پولیس، رینجرز، سی آئی ڈی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف کر دیں۔ لشکر جھنگوی ان ظالموں کا دنیا کے آخری کونے تک تعاقب کر کے اپنے بے گناہ جوانوں کا انتقام لے کر رہیں گے۔
Pakistan news karwan.no
|
Thread Tools |
|
Display Modes |
Threaded Mode
|
Posting Rules
|
You may not post new threads
You may not post replies
You may not post attachments
You may not edit your posts
HTML code is Off
|
|
|
All times are GMT +5. The time now is 03:07 AM.
Powered by vBulletin®
Copyright ©2000 - 2025, Jelsoft Enterprises Ltd.