لوٹ کے بدھو گھر کو آئے
دو دوست اپنے آپ کو بہت چالاک سمجھتے تھے . ایک مرتبہ اُنہیں کراچی سے لاہور جانا تھا ، ٹرین میں بہت رش تھا . اور رات کا وقت تھا ، انہوں نے ایک ڈبے میں داخل ہو کر ادھر اُدھر دیکھا اور پِھر شور مچانا شروع کر دیا کے ڈبے میں سانپ گھس آیا ہے ، یہ سن کر تمام مسافر نیچے اُتَر گئے اور یہ دونوں بستر لگا کر آرام سے سو گئے .
صبح ان کی آنکھ کھلی تو ایک دوست نے ڈبے کے پاس کھڑے قلی سے پوچھا . " کیا لاہور آ گیا ؟ "
قلی بولا . " ارے بھائی صاحب کل رات اِس ڈبے میں سانپ نکل آیا تھا ، اِس لیے اِس ڈبے کو ٹرین سے علیحدہ کر دیا گیا تھا