 |
|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
کہنے کو اس سے عشق کی تفسیر ہے بہت
پڑھ لے تو صرف آنکھ کی تحریر ہے بہت ۔ ۔
تخلیل کرکے شدت احساس' رنگ میں
بن جائے گر تو ایک ہی تصویر ہے بہت
دستک سے در کا فاصلہ ہے اعتماد کا
پر لوٹ جانے کو یہی تاخیر ہے بہت
بیٹھا رہا وہ پاس تو میں سوچتی رہی
خاموشیوں کی اپنی بھی تاثیر ہے بہت
تعمیر کررہا ہے محبت کا وہ حصار
میرے لئے خلوص کی زنجیر ہے بہت
میں اُس سے اپنی بات کہوں، شعر لکھ سکوں
الفاظ دے وہ جن میں کہ ثاثیر ہے بہت ۔ ۔
Be Positive... Everything Gonna be Alright
 
|