|
|
Posts: 28,336
Country:
Star Sign:
Join Date: Jan 2012
Location: Maa ki duaon mey
Gender:
|
|
حضرت انس بن مالک رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ کے پاس ایک چور لایا گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اسکا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا
اس نے کہا: امیر المومینین مجھے معاف کر دیں 'اﷲ کی قسم! اس سے پہلے میں نے کبھی چوری نہیں کی۔'
عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ نے فرمایا؛
توجھوٹا ہے عمر کے رب کی قسم! اﷲتعالی اپنے بندے کے پہلے گناہ کی بدولت اسے کبھی نہیں پکڑتا۔
اس مجلس میں حضرت علی رضی اﷲ عنہ بھی موجود تھے۔ انھوں نے فرمایا کہ اﷲ تعالی بہت زیادہ حلیم وبردبار ہے اور وہ اپنے بندے کو پہلے گناہ کی بدولت نہیں پکڑتا کیونکہ وہ تو رحیم اور کریم ہے۔ حضرت عمر فاروق رضی اﷲ عنہ نے اپنا فیصلہ سنایا اور چور کا ہاتھ کاٹ دیا۔
ہاتھ کٹنے کے بعد حضرت علی رضی اﷲ عنہ اس چور کے پاس گئے اور کہا؛
"تمہیں اﷲ کی قسم دےکر پوچھتا ہوں کتنی مرتبہ چوری کے مرتکب ہوئے ہو؟"
اس نے کہا؛ اکیس مرتبہ
(سنہرے فیصلے )
|