MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - ڈاکٹر یونس بٹ کی 'شیطانیاں' سے اقتباس
View Single Post
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New ڈاکٹر یونس بٹ کی 'شیطانیاں' سے اقتباس - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   05-08-2014, 09:35 AM

میرا دوست 'ف' کہتا ہے اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ اس دنیا کا سب سے پہلا مہذب جانور کونسا ہے تو میں کہوں گا 'خاوند'- میں نے پوچھا-"دوسرا مہذب جانور؟" تو جواب ملا، 'دوسرا خاوند'-
خاوند کو اردو میں عورت کا مجازی خدا اور پنجابی میں عورت کا بندہ کہتے ہیں- جب کہ گھر میں اسے کچھ نہیں کہتے،جو کہتا ہے وہی کہتا ہے- سارے خاوند ایک جیسے ہوتے ہیں، صرف ان کے چہرے مختلف ہوتے ہیں تا کہ ہر کسی کو اپنا خاوند پہچاننے میں آسانی ہو- ہر خاوند یہی کہتا ہے کہ مجھ جیسا دوسرا خاوند پوری دنیا میں نہیں ملے گا اور عورت اسی امید پر دوسری شادی کرتی ہے، مگر اسے ہر جگہ کوئی دوسرا نہیں ملتا،خاوند ہی ملتا ہے-
ڈاکٹر یونس بٹ کی 'شیطانیاں' سے اقتباس

 



Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links