MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - hadees
Thread: hadees
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default hadees - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-28-2011, 07:20 PM

عمربن حفص، اعمش، ابراہیم، ضحاک المشرقی، ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے فرمایا کہ تم میں سے کوئی تہائی قرآن پڑھنے سے رات بھر میں عاجز ہوجاتا ہے، تو صحابہ کو یہ مشکل معلوم ہوا اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہ! اتنی طاقت کس میں ہے، آپ نے فرمایا سورۃ اخلاص جس میں اللہ واحد الصمد کی صفات درج ہیں، تہائی قرآن کے برابر ہے، فریری کہتے کہ میں نے ابوجعفر محمد بن حاتم کاتب ابوعبد اللہ (بخاری) سے سنا ہے، ابوعبد اللہ کہتے تھے یہ حدیث ابراہیم سے مرسل ہے اور ضحاک مشرقی سے مسند کے طور پر بیان کی گئی ہے۔

صحیح بخاری:جلد سوم:حدیث نمبر 7
46 - فضائل قرآن : (81)
سورہ اخلاص کی فضیلت کا بیان، اس باب میں عمرہ کی حدیث بواسطہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links