MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - پاکستان کا نیا قومی ترانہ
View Single Post
(#1)
Old
Mf Great Power's Avatar
Mf Great Power Mf Great Power is offline
 


Posts: 10,892
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Mar 2011
Location: oł m en direct
Gender: Female
Pkflag16 پاکستان کا نیا قومی ترانہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-26-2011, 03:41 PM

لپ پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

زندگی بم سے ہو محفوظ خدایا میری
میں جو دفتر کیلئے گھر سے نکل کر جاؤں

روز مرہ کی طرح خیر سے واپس آؤں

نہ کوئی بم کے دھماکے سے اڑا دے مجھکو
مفت میں جام شہادت نہ پلا دے مجھکو
جو اڑا دے مجھے خود کش تو دعائیں دوں گا
بے وضو ہو کے چچا بش کو دعائیں دوں گا
بیوی بچوں کو میری جان کی قیمت مل جائے
بیٹھے بیٹھے میرے گھر والوں کو دولت مل جائے
ہے جن لوگوں سے کل تک تھی وطن کی زینت
آج وہ لوگ ہوئے قبر و کفن کی زینت
گھر میرا ہوگیا ویرانے کی صورت یارب

اور بدلی نہ کسی تھانے کی صورت یارب
ان پہ جائز ہے زبردستی حکومت کرنا
اور ہے جرم مجھے اپنی حفاظت کرنا
روزی ہم سب کی بچا روز کی ہڑتالوں سے
جان اور مال ہو محفوظ پولیس والوں سے
جب نہ سکول کھلیں گے تو پڑھیں گے کیسے
اور زندہ نہ رہیں گے تو بڑھیں گے کیسے

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links