MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - تیرے نخرے اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہ
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default تیرے نخرے اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-02-2011, 06:46 PM


تیرے نخرے اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں
جو پھر بھی ڈانٹ کھا تا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارا مال کھانے کی سہولت چھن گئی جب سے
کما کہ اب جو لاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تمہارے عشق میں شوگر(زیابدطیس) ملی ہے مجھ کو بدلے میں
کریلے اب جو کھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہے کھارا اس قدر پانی تمہارے گھر کے نلکے کا
میں پینے جب بھی آتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

گئی ہے جب سے وہ میکے عجب ہی حال ہے اپنا
میں کھانا خود پکاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ازل سے مجھ کو لاحق ہے یہ مرض لادوا یارو
کہ آنسو جب بہاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

تیری اماں کے ڈر سے میں، تجھے شاپنگ کراتا ہوں
مگر جب بل چکاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

مجھے ماموں پکارے ہے، میری معشوق کا بیٹا
اُسے گودی اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

یہ دل کا درد ہے شاید، جو آ پہنچا ہے گھٹنوں میں
قدم اک بھی اٹھاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

ہے وہ دوست لیکن، نہاتا بس ہے عیدوں پر
جو ملنے اس کو جاتا ہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں

طریقے نت نئے مجھ پر، وہ ظالم آزماتے ہیں
میں تھانے جب بھی جاتاہوں تو آنکھیں بھیگ جاتی

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links