MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - عجب حالات تھے میرے عجب دن رات تھے میرے
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default عجب حالات تھے میرے عجب دن رات تھے میرے - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   03-01-2011, 10:50 AM

عجب حالات تھے میرے عجب دن رات تھے میرے
مگر میں مطمئن تھا اس لئے تم ساتھ تھے میرے

مرے زر کے طلبگاروں کی نظریں ایسے اٹھتی تھیں
کہ لاکھوں انگلیاں تھیں اور ہزاروں ہاتھ تھے میرے

میں اک پتھر کا گرد آلود بت تھا ان کے مندر میں
نہ دل تھا میرے سینے میں نہ کچھ جذبات تھے میرے

کسی سے اور کیا تائید کی امید میں رکھتا
وہی خاموش تھے جو محرم حالات تھے میرے

میں جن شعلوں میں جلتا تھا تم بھی نہیں سمجھے
مرا دل مختلف تھا ، مختلف صدمات تھے میرے

مجھے مجرم بنا کر رکھ دیا جھوٹے گواہوں نے
سبھی رد ہوگئے جتنے بھی الزامات تھے میرے

تصور بن گیا تصویر آخر ایک دن ساجد
اسی کا خوف تھا مجھ کو یہی خدشات تھے میرے

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links