MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چا
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-21-2011, 10:39 AM

قَالَ اَبُوْ جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَلَیْھِمُ السَّلااَامُ اَوْصَانِیْ اَبِیْ فَقَالَ یَا بُنَیَّ لااَا تَصْحَبَنَّ خَمْسَةً وَلااَا تُحَادِثْھُمْ وَلااَا تَرَافِقْھُمْ فِیْ طَرِیْقٍ۔

فَقُلْتُ: جَعَلْتُ فِدَاکَ یَا اَبَةَ مَنْ ھٰوٴُلااَآءِ الْخَمْسَةَ؟

قَالَ: لااَا تَصْحَبَنَّ فَاسِقًا فَاِنَّہ یَبِیْعُکَ بِاَکْلَةٍ فَمَا دُوْنَھَا

فَقُلْتُ: یَا اَبَةَ وَ مَا دُوْنَھَا

قَالَ: یَطْمَعُ فِیْھَا ثُمَّ لااَا یَنَالُھَا؟

قَالَ قُلْتُ: یَا اَبَةَ وَ مِنَ الثَّانِیْ؟

قَالَ:لااَاتَصْحَبَنَّ الْبَخِیْلَ بِکَ فِیْ مَالِہ اَحْوَجُ مَا کُنْتُ اِلِیْہِ

قَالَ فَقُلْتُ: مِنَ الثَّالِثِ؟

قَالَ: لااَاتَصْحَبَنَّ کَذَّابًا فَاِنَّہ بِمَنْزِلَةِ السَّرَابِ یُبَعِّدُ مِنْکَ الْقَرِیْبَ وَ یُقَرِّبُ مِنْکَ الْبَعِیْدَ

قَالَ: فَقُلْتُ وَمِنَ الرَّابِعِ؟

قَالََ: لااَاتَصْحَبَنَّ اَحْمَقَ فَاِنَّہ یُرِیْدُ اَنْ یَنْفَعَکَ فَیَضُرُّکَ

قَالَ قُلْتُ: یَا اَبَةَ مِنَ الْخَامِسِ؟

قَالَ: لااَاتَصْحَبَنَّ قَاطِعَ رَحِمٍ فَاِنِّیْ وَجَدْتُہ مَلْعُوْنًا فِیْ کِتَابَ اللّٰہِ فِیْ ثَلاٰثَةِ مَوَاضِعَ (کشف الغمہجلد۲صفحہ۸۱۔ بحارالانوارجلد ۷۸ صفحہ ۱۳۷)

ترجمہ:۔

امام محمد باقر-نے فرمایا کہ میرے والد بزرگوار نے مجھے ان کلمات کے ساتھ نصیحت فرمائی:

" اے بیٹا پانچ قسم کے آدمیوں کے ساتھ نہ بیٹھو۔ان کے ساتھ بات نہ کرو۔ان کے ہمسفر نہ بنو۔

میں نے عرض کی آپ- پر قربان جاوٴں وہ کون ہیں؟

فرمایا فاسق کے ساتھ نہ بیٹھو کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ بلکہ اس سے بھی کم پر فروخت کر دے گا۔

میں نے عرض کی ابا جان ایک لقمہ سے کم کا کیا مطلب؟

فرمایا کہ لقمہ کے لالچ میں وہ تجھ کو فروخت کر دے گا لیکن اس لقمہ تک نہ پہنچ سکے گا۔

میں نے عرض کی اے اباجان دوسرا کون ہے؟

فرمایا کہ بخیل کے ساتھ دوستی نہ کر۔کیونکہ جب تجھے اس کے مال کی سخت ضرورت پڑے گی تو وہ تجھے اس وقت اس سے محروم رکھے گا۔

میں نے سوال کیا تیسرا کون ہے؟

فرمایا: بہت جھوٹ بولنے والے کے ساتھ نہ بیٹھ۔کیونکہ وہ سراب کی طرح ہے جو تجھے نزدیک کی چیز دور کر کے اور دور کی چیز نزدیک کر کے دکھائے گا(سراب یہ ہے کہ سورج کی دھوپ دوپہر کے وقت جب ہموار زمین پر پڑتی ہے تو اس زمین سے چمک دمک اس طرح نظر آتی ہے جیسے پانی موجیں مار رہا ہو۔گمان ہوتا ہے کہ وہاں پانی زمین پر جاری ہے حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی)۔

میں نے عرض کی کہ چوتھا شخص کون ہے؟

فرمایا: احمق ہے ۔کیو نکہ وہ تجھے فائدہ پہنچانا چاہے گا لیکن اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ سے تجھے نقصان پہنچادے گا۔

میں نے پوچھا پانچواں شخص کون ہے؟

فرمایا: قطع رحمی کرنے والے کے ساتھ نہ بیٹھ ۔ کیونکہ قرآن میں تین مقامات پر میں نے اسے ملعون پایا ہے۔


 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links