 |
|
|
Posts: 19,769
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2008
Location: lahore
Gender:
|
|
وفا سے بے وفائی کے بیان سے
سناؤں داستان اپنی کہاں سے
شکایات کیا کروں بد گماں سے
نہ کہہ پاؤں کچھ اپنی زبان سے
نہیں سمجھا وہ اب تک بات میری
پریشان ہوں میں اپنے مہربان سے
چلوں ساتھ تیرے اے مسّرت
اجازت لے تو لوں درد نہاں سے
وہیں سے زندگی بھٹکی ہے میری
تمہارا ساتھ چُھوٹا ہے جہاں سے
ہمارے کارواں کو کس نے لوٹا
چلو پوچھیں یہ میرِ کارواں سے
وہ کیوں افسردہ ہے مایوس کیوں ہے
چلو پوچھیں ذرا اُجڑے مکان سے
نہیں سمجھا وہ اب تک بات میری
پریشان ہوں میں اپنے مہربان سے
[SIGPIC][/SIGPIC]
×÷·.·´¯`·)» ÂLØÑÈ (3Õ¥ «(·´¯`·.·÷×
|