|
|
Posts: 52,341
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender:
|
|
محبت نام کا جو جزیرہ ہے
وہاں جانا پڑے تم کو
ہماری یاد کو ساتھ لے لینا
سنا ہے اس جزیرے پر کبھی دو ہنس رہتے تھے
وہ ایک دوجے کی آنکھوں میں خواب چنتے تھے
وفا کے تانے بانے ریشمی باتوں سے بنتے تھے
پھر ایک روز کی تجدید بھی کرتے تھے
مگر رت کے بدلتے ہی ہوا ایسے
وہ دونوں مختلف سمت میں چل نکلے
سنا ہے پھر کبھی ایک ساتھ دونوں کو نہیں دیکھا
محبت نام کا جو جزیرہ ہے وہاں جانا پڑے تم کو
تو اس تنہا شجر کے پاس بھی جانا
کہ جس کی ساری شاخوں کے لبادوں پر
ہر جانب کسی کا نام لکھا ہے
سنا ہے لکھنے والا زندگی پھر کچھ نہیں لکھ پایا
وہ اپنی انگلیوں پر خون کی مہریں لگا بیٹھا ہے
مقدر دار کر بیٹھا، وہ خود کو ہار بیٹھا
محبت نام کا جو جزیرہ ہے وہاں جانا پڑے تم کو
__________________
Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
|