MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - فِش مصالحہ بریانی۔
View Single Post
(#1)
Old
ROSE ROSE is offline
 


Posts: 52,341
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Dec 2009
Location: RAWALPINDI
Gender: Female
Default فِش مصالحہ بریانی۔ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-22-2010, 09:48 PM


فِش ۔ 3 پاؤ۔بغیر کانٹے والی مچھلی، چوکور کٹی ہوئی بوٹیاں۔
چاول ۔آدھا کلو۔بھیگے ہوئے۔
پیاز درمیانی سائز کی 3 عدد ، باریک کٹی ہوئی ۔
ٹماٹر ۔ 3 عدد ۔
آلو ۔ چھوٹے سائز کے یا بڑے آلو ہوں تو ایک کے چار ٹکڑے بنا لیں۔
دہی ۔ 2 پیالی۔
سرخ پسی مرچ ۔ حسبِ ضرورت۔
مسٹرڈ پاؤڈر۔چوتھائی چائے کا چمچہ۔
لہسن ادرک پسا ہوا مکس پیسٹ۔3 کھانے کے چمچے۔
سفید زیرہ پاؤڈر۔ 1 چائے کا چمچہ۔
اجوائن۔آدھا چائے کا چمچہ۔
گرم مصالحہ ۔ 1 چائے کا چمچہ۔
ہلدی۔ 1 چائے کا چمچہ۔
دھنیا پاؤڈر ۔آدھا چائے کا چمچہ۔
ہری مرچ۔ 6 عدد۔
نمک ۔ حسبِ ضرورت۔
خشک میتھی کے پتے ۔2 کھانے کے چمچے۔
کریم یا مکھن ۔4 کھانے کے چمچے۔
آئل یا گھی حسبِ ضرورت۔
ترکیب
پیاز کو گولڈن براؤن فرائی کرلیں،اب پیاز میں سارے مصالحے اور ایک چمچ میتھی کے پتے ڈال کر بھونیں،یہاں تک کہ ٹماٹر اور دہی کا پانی خشک ہوجائے اور پیاز اچھی طرح مکس ہوجائے۔آلو اُبال لیں ( سخت رہیں ) آلو بھی گولڈن فرائی کر لیں۔فِش کو صاف کرکے نمک ، پسی سرخ مرچ اور ہلدی لگا کر فرائی کرلیں۔(اس کے لیئے نمک مرچ الگ سے استعمال کریں) اب تیار کیئے مصالحے میں آلو اور فِش ڈال کے آدھی پیالی پانی دیں ہلکے ہاتھ سے مصالحے میں فِش اور آلو مکس کریں، اور 5 یا 6 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں، آئل اوپر آجائے تو چولہا بند کردیں۔
بھیگے ہوئے چاولوں کو بوائل کرلیں، اب ایک تہہ چاول کی لگائیں ،اُس پر فِش ڈالیں ساتھ ہی میتھی کے پتے اور مکھن بھی ڈالیں ،اسی طرح دوسری تہہ لگائیں اور فِش کے ساتھ باقی کے میتھی کے پتے اور مکھن ڈال کر ہلکی آنچ پر دم کے رکھ دیں۔
فِش بریانی تیار ہے، گرم گرم سلاد اور رائتے کے ساتھ سرو کریں۔

 






Kabhi zindagi me kisik liay mut rona**
q k vo''tumhare ansoun k kabil nahi ho ga''
or ''vo'' jo is ''kabil'' ho ga vo tumhe ''rone'' nahi de ga''*****
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links