یہ عادت ہے اُس کی
ایک جھلک دے کر روپوش ہو جانا
کسی کُوندے کی مانند
آنکھ کی چوکھٹ کو چُھونا
اور چُھپ جانا
کسی بے مہر جھونکے کی طرح
پل میں گذر جانا
اُسے کیسے کہے کوئی
کہ شہروں کی تپتی پیاس
رِم جِھم سے نہیں بُجھتی
Mujey Sooney Do , Milna ha Kisi se Khawab Main