MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا
View Single Post
(#1)
Old
-|A|- -|A|- is offline
BaiKaar MemBer !!
 


Posts: 8,871
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Aug 2008
Location: karachi,Pakistan
Gender: Male
Thumbs down سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   06-13-2009, 12:25 AM

سری لنکا نے پاکستان کو ہرا دیا


ٹونٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپرایٹ کے مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو انیس رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کےایک سو پچاس رنز کے جواب میں بیس اوروں میں نو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اکتیس رنز بنائے۔


لاسیتھ ملنگا نے تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر بیس اووروں میں ایک سو پچاس رن بنائے تھے۔

پاکستان کا آغاز زیادہ اچھانہیں تھا اور سلمان بٹ پہلے ہی اوور میں صفر سکور پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس کے بعد چھٹے اوور کی پہلی گیند پر شعیب ملک ملنگا کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے بیس گیندوں پر اٹھائیس رنز بنائے۔ اسی اوور م یں کامران اکمل آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت ٹیم کا کل سکور پینتیس تھا۔

میچ کی تصاویر

پاکستان نے پنتیس رنز پر تین وکٹیں گنوانے کے بعد اننگز کو سنھبالا دینا شروع کیا اور کپتان یونس خان اور نائب کپتان مصباح الحق نے پچاس رنز کی عمدہ پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کا سکور ننانوے رنز پر پہنچا دیا۔

مرلی دھرن نے مصباح الحق اور شاہد آفریدی کو مسلسل گیندوں پر آؤٹ کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ شاہد آفریدی پہلی ہی گیند پر اونچا شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔یونس خان پچاس رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

سری لنکا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور تلک رتنے دلشن کا تھا جنہوں نے چھیالیس رن بنائے۔ سری لنکا کے اوپنروں جے سوریا اور تلک رتنے دلشن کے درمیان اکیاسی رن کی شراکت ہوئی لیکن اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنے چار اووروں میں تئیس، سعید اجمل نے چھبیس اور عمر گل نے چونتیس رن دے کر دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ سری لنکا کی طرف سے تلک رتنے دلشن اور جے سوریا نے کھیل کا آغاز کیا۔

پاکستان کی ٹیم

سلمان بٹ، کامران اکمل، شعیب ملک، یونس خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی، فواد عالم، سہیل تنویر، عمر گل، سعید اجمل، محمد عامر۔

سری لنکا کی ٹیم

جے سوریا، تلک رتنے دلشن، کمار سنگاکارا، مہیلا جے وردھنے، مبارک، سلوا، میتھیوز، کلاسیکرا، مرلی تھرن، اجنتھا مینڈس، ملنگا۔

 






’’بہترین کلام اللہ کا کلام ( قرآن کریم ) ہے اور بہترین ھدایت و طریقہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کا لایا ھوا دین ہے ۔،
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links