MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - عفو و درگزر
View Single Post
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
Islam عفو و درگزر - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   08-12-2016, 08:37 AM



عفو و درگزر



حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں ایک شخص ایسا تھا جو اپنی توبہ پر کبھی ثابت قدم نہیں رہتا تھا۔ جب بھی وہ توبہ کرتا،اسے توڑ دیتا یہاں تک کہ اسے اس حال میں بیس سال گزر گئے۔
اللّہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی کی،میرے اس بندے سے کہہ دو میں تجھ
سے سخت ناراض ہوں۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اس آدمی کو اللّہ کا پیغام دیا تو وہ بہت غمگین ہُوا اور جنگلوں کی طرف نکل گیا۔وہاں جا کر بارگاہِ ربّ العزت میں عرض کی،اے ربّ ذوالجلال!
" تیری رحمت کم ہو گئی یا میرے گناہوں نے تجھے دُکھ دیا؟ تیری بخشش کے خزانے ختم ہو گئے یا بندّوں پر تیری نگاہِ کرم نہیں رہی؟تیرے عفو و درگزر سے کون سا گناہ بڑا ہے؟تُو کریم ہے،میں بخیل ہوں،کیا میرا بخل تیرے کرم پر غالب آ گیا ہے؟ اگر تُو نے اپنے بندّوں کو اپنی رحمت سے محروم کر دیا تو وہ کس کے دروازے پر جائیں گے؟اگر تُو نے دھتکار دیا تو وہ کہاں جائیں گے؟اے ربِّ قادر و قہار! اگر تیری بخشش کم ہو گی اور میرے لیے عذاب ہی رہ گیا ہے تو تمام گناہ گاروں کا عذاب مجھے دے دے میں اُن پر اپنی جان قربان کرتا ہوں۔ "
اللّہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا،جاؤ اور میرے بندّے سے کہہ دو کہ تُو نے میرے کمالِ قدرت اور عفو و درگزر کی حقیقت کو سمجھ لیا ہے۔ اگر تیرے گناہوں سے زمین بھر جائے تب بھی میں بخش دوں گا۔
مُکاشِفۃُ القلُوب = صفحہ 170,171
مصنف = حضرت امام غزالی رحمتہ اللّہ علیه.


 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links