MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - سبحان اللہ
View Single Post
(#1)
Old
nazeer1's Avatar
nazeer1 nazeer1 is offline
 


Posts: 648
My Photos: ()
Country:
Join Date: Nov 2014
Gender: Male
Default سبحان اللہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   01-24-2016, 09:43 AM

آپ دل کی گہرائیوں سے ایک دفعہ سبحان اللہ کہیں، عرش کے اندر ایک جلوہ اورایک نور عجیب ہوتا ہے۔ میں ایک جگہ پڑھ رہا تھا حیرت ہوئی مجھے سبحان اللہ کی اتنی بڑی فضیلت میں نے آج تک نہیں پڑھی۔ ایک دفعہ سبحان اللہ پڑھنے سے زمین آسمان کا خلاء بھرجاتا ہے۔ دوسری دفعہ سبحان اللہ پڑ ھنے سے سات آسمان اوپرسات آسمان نیچے اوردرمیان کایہ سارا خلاء بھرجاتا ہے۔ اورتیسری دفعہ سبحان اللہ پڑھنے سے میرا اللہ کہتا ہے میرے بندے اورتوکیاچاہتا ہے سب کچھ تومل چکاہے آلے میں ہوں تیرے ساتھ۔
بظاہریہ چھوٹا سا بول مگر عظمت کے اعتبارسے بہت بڑا۔ کوئی سبحان اللہ کہے اوراس کے ساتھ میرے رب کی شفقتیں، پیار اوریہ ذرا نوازیاں، اس کے ساتھ ہوں تو پھر یہ قیمتی ہے تو اس کابول قیمتی ہے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام تشریف لے جارہے تھے تخت میلوں لمبا بعض جگہ 40ہزار اوربعض جگہ 70ہزار اوراس پرکرسیاں لگی ہوئی ہیں اور اس پرجنات اور انسان بیٹھے ہیں اورہواؤں میں تخت اُڑتا جارہا ہے۔ ایک بندہ نیچے تھا اس نے حیرت سے دیکھا اورکہا سبحان اللہ ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا تخت کونیچے اُتارو۔ جب تخت کو نیچے اترا تووہ بندہ پریشان ہوگیا کہ مجھ سے کوئی خطاء ہوگئی۔ آپ نے فرمایا نہیں تم سے خطاء نہیں ہوئی تونے یہ جو بول بولا ہے یہ بول سدا رہے گا سلیمان بن داؤد کا تخت ختم ہوجائے گا یہ بول ہمیشہ رہے گا

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links