MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - بس عمل کی اشد ضرورت ہے۔۔۔!
View Single Post
(#1)
Old
bint-e-masroor bint-e-masroor is offline
 


Posts: 4,209
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jun 2013
Location: ●♥ღ ÐязαmℓάиÐ ღ♥●
Gender: Female
New بس عمل کی اشد ضرورت ہے۔۔۔! - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   11-02-2015, 08:59 AM

بس عمل کی اشد ضرورت ہے۔۔۔!
ارے یار۔۔۔ وہ لڑکی تو دیکھ
...کیوں بھائی کیوں دیکھوں ۔۔ کیا وہ دیکھنے کی چیز ہے جسے دیکھا جائے؟؟
یار دیکھ تو سہی بڑی بن ٹھن کے تیاری کے ساتھ نکلی ہے نمائش کرنے کا ہی انداز ہے۔ دیکھ تو سہی یار۔۔۔
سوری یار میں پردہ کرتا ہوں۔
ہیں ۔۔۔!! کیا کہا تم نے۔۔ پردہ ؟؟۔۔ دماغ ٹھیک ہے تمہارا۔۔ پردہ تو لڑکیاں کرتی ہیں؟؟؟
...میرے بھائی مجھے پتا ہے کہ لڑکیوں کے لیے پردے کا حکم ہے پر بھائی لڑکوں کے لیے بھی پردے کا حکم ہے اور یہ پردے کا حکم لڑکوں کو پہلے اور لڑکیوں کو بعد میں دیا گیا ہے۔ مگر افسوس کا مقام ہے کہ تمہیں لڑکیوں کے پردے کا پتا ہے ۔ اپنے پردے کا پتا ہی نہیں۔
مرد کا پردہ کیا ہوتا ہے؟؟
اللہ تعالیٰ نے سورۃ النور آیت 30 میں کہا ہے
مسلمان مردوں سے کہو کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں
پھر آیت 31 میں عورت کو پردہ کا حکم ہے ۔ میرے بھائی تمہیں 31 نمبر آیت کا تو پتا ہے 30 کا سرے سے پتا ہی نہیں۔۔!!
عورت اگر پردہ نہیں کر رہی تو وہ اپنے اوپر سراسر ظلم کر رہی ہے ،نامہ اعمال تو سیاہ ہو رہا ہے پر کوئی اوباش اس کی عزت پر ہاتھ بھی اٹھا سکتا ہے ۔ اس کی بے پردگی آخرت میں رسوائی کا سامان تو ہے پر دنیا میں بھی رسوا ہو سکتی ہے۔
لہذاٰ ۔۔!! اس کا عمل اس کے ساتھ ہے تمہارے سے یہ سوال نہیں ہوگا کہ فلاں پردہ کرتی تھی یا نہیں
سوال ہو گا کہ تم نے نظر جھکائی تھی؟؟
کیا اپنا پردہ کیا تھا ۔۔؟؟

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links