MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - تم بھی ناں
View Single Post
(#1)
Old
PRINCE SHAAN PRINCE SHAAN is offline
 


Posts: 7,688
My Photos: ()
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender: Male
rose تم بھی ناں - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   10-01-2015, 10:38 AM




تم بھی ناں

دھیان میں آ کر بیٹھ گئے ہو ، تم بھی ناں
مجھے مسلسل دیکھ رہے ہو ، تم بھی ناں

دے جاتے ہو مجھ کو کتنے رنگ نئے
جیسے پہلی بار ملے ہو ، تم بھی ناں

ہر منظر میں اب ہم دونوں ہوتے ہیں
مجھ میں ایسے آن بسے ہو ، تم بھی ناں

عشق نے یوں دونوں کو آمیز کیا
اب تو تم بھی کہھ دیتے ہو ، تم بھی ناں

خود ہی کہو اب کیسے سنور سکتی ہوں میں
آئینہ میں تم ہوتے ہو ، تم بھی ناں

بن کے حسین ہونٹوں پر بھی رہتے ہو
اشکوں میں بھی تم بہتے ہو ، تم بھی ناں

میری بند آنکھیں تم پڑھ لیتے ہو
مجھ کو اتنا جان چکے ہو ، تم بھی ناں

مانگ رہے ہو رخصت اور خود ہی
ہاتھ میں ہاتھ لئے بیٹھے ہو، تم بھی ناں

 

Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links