MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - یہ حدیں نہ توڑ دینا ، میرے دائرے میں رہنا
View Single Post
(#1)
Old
Katib Katib is offline
 


Posts: 446
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Sep 2015
Location: Lahore
Gender: Male
Default یہ حدیں نہ توڑ دینا ، میرے دائرے میں رہنا - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   09-08-2015, 12:22 AM

یہ حدیں نہ توڑ دینا ، میرے دائرے میں رہنا
مجھے اپنے دل میں رکھنا ، میرے حافظے میں رہنا
میرا بوجھ خود اٹھانا ، میرا کرب آپ سہنا
میرے زخم بانٹ لینا ، میرے رتجگے میں رہنا
میرے حکم خود سننا ، میری مہر خود لگانا
میرے مشورے میں ہونا ، میرے فیصلے میں رہنا
میرے منظروں میں بسنا ، میری گفتگو میں ہونا
میرے لمس میں سمانا ، میرے ذائقے میں رہنا
کبھی دھوپ کہ نگر میں میرا ساتھ چھوڑ جانا
کبھی میرا عکس بن کر میرے آئینے میں رہنا
کبھی منزلوں کی صورت میری دسترس سے باہر
کبھی سنگ میل بن کر میرے راستے میں رہنا
میرے ہاتھ کی لکیریں ترا نام بن کے چمکیں
میری خواہشوں کی خوشبو ، میرے زائچے میں رہنا

 



سائن کرنا نہیں آتا، انگوٹھا چلے گا؟
Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links