|
|
Posts: 7,688
Country:
Join Date: Jul 2010
Location: PAKISTAN
Gender:
|
|
عشق کرو تو یہ بھی سوچو
عشق کرو تو یہ بھی سوچو عرضِ سوال سے پہلے
ھجر کی پوری رات آتی ھے صبحِ وصال سےپہلے
دِل کا کیا ھے دِل نے کتنے منظر دیکھے لیکن
آنکھیں پاگل ھو جاتی ھیں ایک خیال سے پہلے
کس نے ریت اُڑاتی شب میں آنکھیں کھول کے رکھیں
کویٔ ایک مثال تو دو نا ! اُس کی مثال سے پہلے
کارِ محبت ایک سفر ھے اس میں آ جاتا ھے
ایک زوال آثار سا رستہ بابِ کمال سے پہلے
عشق میں ریشم جیسے وعددوں اور خوابوں کا رستیہ
جتنا ممکن ھو طے کر لیں گردِ ملال سے پہلے
|