MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - دنیا کے 10امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست سامنے 
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New New دنیا کے 10امیرترین کھلاڑیوں کی فہرست سامنے  - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-16-2015, 04:09 PM



لاہور(نیوزڈیسک) دنیا کے 10امیر ترین کرکٹرز کی فہرست سامنے آگئی ہے جس میں بھارتی کھلاڑی سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے شاہد خان آفریدی بھی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالے کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ۔
عرب میڈیا کے مطابق ایک عام تاثر ہے کہ آسٹریلوی ایتھلیٹس سب سے زیادہ پیسے لیتے ہیں لیکن اگراُن کا مقابلہ بھارتی کرکٹرز سے کیاجائے تو یہ بہت تھوڑی دکھائی دیتی ہے ، بھارتی سکپر مہندراسنگھ دھونی اور نائب کپتان ویرات کوہلی ہرسال آسٹریلوی کھلاڑیوں سے تین گناکمارہے ہیں ۔
فوربزمیگزین کے مطابق 2009ءسے بدستور دھونی امیرکرکٹروں کی فہرست میں پہلے نمبر پرہیں جن کی تنخواہ ساڑھے تین ملین ڈالراوراُن کے اثاثوں کی مالیت 65ملین ڈالر ہے ۔
بھارت کے نائب کپتان ویرات کوہلی 46ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں جن کی تنخواہ تین اعشاریہ ایک ملین ڈالر ہے ۔
بھارت کے ہی گوتم گمبھیر 44ملین کے ساتھ تیسرے نمبر پرہیں ۔
آسٹریلیا کے شین واٹسن کی تنخواہ چارملین ڈالر ہے اور وہ 40ملین ڈالر کی نقدی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں ۔
پانچویں نمبر پر بھارت کے وریندرسہواگ ہیں جبکہ چھٹے نمبرپر پاکستان کے شاہد خان آفریدی ہیں جن کی کمائی اڑھائی ملین ڈالر ہے اوراُن کے اثاثوں کی مالیت 47ملین ڈالر ہے جس سے اندازہ ہوتاہے کہ شاہد آفریدی پیسے جوڑنے میں بھارتی کھلاڑی وریندرسہواگ سے زیادہ سمجھداری سے کام لیتے ہیں کیونکہ اُن کی تنخواہ سہواگ اور واٹسن سے کم ہے مگر نقدی زیادہ موجود ہے ۔شاہدآفریدی کے سپانسرز میں ہیڈاینڈشولڈرشیمپو، کیوموبائل اور پیپسی کولاشامل ہیں ۔
اِسی طرح روہت شرما ساتویں ، مشعل کلارک آٹھویں ، کرس گیل نویں اور سریش رائنا دسویں نمبر پر ہیں ۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links