MeraForum Community.No 1 Pakistani Forum Community - View Single Post - شاہد آفریدی سمیت 8 کھلاڑیوں کو جرمانہ
View Single Post
(#1)
Old
Rania's Avatar
Rania Rania is offline
 


Posts: 11,221
My Photos: ()
Country:
Star Sign:
Join Date: Jul 2011
Gender: Female
New شاہد آفریدی سمیت 8 کھلاڑیوں کو جرمانہ - >>   Show Printable Version  Show Printable Version   Email this Page  Email this Page   02-12-2015, 05:18 PM



شاہد آفریدی سمیت 8 کھلاڑیوں کو جرمانہ، ورلڈکپ سے باہر نکالنے کی دھمکی دیدی

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈکپ میں شمولیت کیلئے آسٹریلیا میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے 8 کھلاڑیوں پر ہوٹل دیر سے پہنچنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم مینجمنٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ مایہ ناز آل راﺅنڈر شاہد آفریدی، بلے باز احمد شہزاد اورباﺅلر بلاول بھٹی سمیت 8 کھلاڑی ہوٹل سے باہر گئے تاہم مقررہ وقت پر واپس نہ پہنچ کر قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں جس پر فی کھلاڑی 300 آسٹریلوی ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا ہے جبکہ انہیں وارننگ جاری کرتے ہوئے آئندہ قواعد و ضوابط پر پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دوبارہ کسی کھلاڑی کی جانب سے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کی گئی تو اسے ورلڈکپ سے باہر کر دیا جائے گا۔

 









Reply With Quote Share on facebook
Sponsored Links